Maktaba Wahhabi

حکمران بیور و کریسی اور عوام

مؤلف: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

ناشر: دائرہ نور القرآن ، کراچی

سال شائع: 1428ھ

153
باب 14(Chapter)کے مضامین زانی کی سزا۔ شادی شدہ زانی کو پتھروں سے رجم کیا جائے یہاں تک کہ وہ مر جائے۔ لواطت کی سزا، فاعل و مفعول دونوں کو قتل کیا جائے۔ شادی شدہ زانی کی سزا رجم ہے یہاں تک کہ وہ مرجائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ماعز بن مالک الاسلمی رضی اللہ عنہ اور غامدیہ عورت اور بعض یہودیوں کو رجم کرایا تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم اور مسلمانوں نے زنا کی سزا میں رجم کیا ہے۔ علماء کا اس میں اختلاف ہے کہ رجم سے پہلے سو کوڑے لگائے جائیں پھر رجم کیا جائے؟ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے مذہب میں دو قول ہیں۔ اگر زانی شادی شدہ نہیں ہے تو کتاب اللہ سے ثابت ہے کہ اسے سو کوڑے لگائے جائیں۔ اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ سو کوڑوں کے ساتھ ہی ساتھ ایک سال جلا وطن کیا جائے۔ اگرچہ بعض علماء سال بھر جلاوطن کرنا واجب نہیں کہتے۔ زانی پر اس وقت تک حد قائم نہ کی جائے جب تک چار گواہوں کی گواہی اس پر نہ گذرے یا چار دفعہ خود اقرار نہ کرے۔ اکثر علماء کا یہی مسلک ہے۔ بعض علماء کہتے ہیں چار دفعہ اقرار کی ضرورت نہیں ہے، ایک دفعہ اقرار کر لینا کافی ہے۔ اگر کسی نے اقرار کر کے پھر انکار کر دیا تو بعض علماء کا قول ہے کہ حد اس سے ساقط ہو جائے گی اور بعض کہتے ہیں حد ساقط نہیں ہو گی۔ اور شادی شدہ اس شخص کو کہیں گے جو آزاد، مکلف ہو اور صحیح نکاح سے اپنی بیوی سے جماع و وطی کر چکا ہو، اگرچہ ایک ہی مرتبہ کیوں نہ ہو۔ اور جس سے جماع و وطی کی گئی ہے، مذکورہ صفات میں محصن کے مساوی ہے یا نہیں، اس میں علماء کے دو قول ہیں، عورت قریب البلوغت ہو، اور بالغ مرد سے زنا کیا ہو۔ یا مرد قریب البلوغت ہو اور عورت بالغہ ہے۔
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
28مقدمہ ازمصنف
29وجہ تصنیف
32باب 1( Chapter )کے مضامین
42باب 2( Chapter )کے مضامین
47باب3( Chapter )کے مضامین
54باب 4( Chapter )کے مضامین
62باب 5( Chapter )کے مضامین
69باب6( Chapter )کے مضامین
74باب 7( Chapter )کے مضامین
76باب 8( Chapter )کے مضامین
90باب 9( Chapter )کے مضامین
107باب10( Chapter )کے مضامین
124باب 11( Chapter )کے مضامین
133باب 12( Chapter )کے مضامین
147باب 13( Chapter )کے مضامین
153باب 14( Chapter )کے مضامین
156باب 15( Chapter )کے مضامین
163باب 16( Chapter )کے مضامین
164باب 17( Chapter )کے مضامین
171باب 18( Chapter )کے مضامین
172باب 19( Chapter )کے مضامین
201باب 20( Chapter )کے مضامین
205باب 21( Chapter )کے مضامین
214باب 22( Chapter )کے مضامین
216باب 23( Chapter )کے مضامین
218باب 24( Chapter )کے مضامین
220باب 25( Chapter )کے مضامین
222باب 26( Chapter )کے مضامین
224باب 27( Chapter )کے مضامین
229باب 28( Chapter )کے مضامین
238خاتمہ و دعاء
Flag Counter