Maktaba Wahhabi

حکمران بیور و کریسی اور عوام

مؤلف: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

ناشر: دائرہ نور القرآن ، کراچی

سال شائع: 1428ھ

وجہ تصنیف اما بعد! یہ مختصر سا رسالہ ہے جو سیاست الٰہیہ، نیابت نبوت کا جامع ہے، جس سے راعی و رعیت، حاکم و محکوم کسی حال میں مستغنی اور بے پرواہ نہیں ہو سکتا۔ مقصد یہ ہے کہ وُلاۃِ امور﴿حکام﴾ والیانِ ملک کو جو نصیحت اللہ تعا لیٰ نے واجب لازم اور ضروری قرار دی ہے وہ کی جائے جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے جو بیشمار طریقوں سے مروی اور ثابت ہے ،اور وہ یہ ہے: اِنَّ اللّٰه یَرْضٰی لَکُمْ ثَلَاثَۃً اَنْ تَعْبُدُوْہُ وَلَا تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا وَاَنْ تَعْتَصِمُوْا بِجَبْلِ اللّٰه جَمِیْعًا وَّلَاتَفَرَّ قُوْا. وَاَنْ تَنَا صَحُوْامَنْ وَّلَاہُ اللّٰه اَمْرَکُمْ1 اللہ تعالیٰ تین چیزوں سے تم سے راضی ہے ایک یہ کہ اللہ تعا لیٰ ہی کی عبادت کیا کرو، اور کسی کو اس کا شریک نہ بنا ؤ۔ اور سب مل کر حبل اللہ کو مضبو ط تھامے رہو اور گروہ گروہ نہ بن جاؤ، اور ان لوگوں کو نصیحت کرتے رہو جنہیں اللہ تعالیٰ نے تمہا رے امور کا والی اور حاکم بنایا ہے۔ اس رسالہ(کتاب) کی بنیاد کتاب اللہ کی اس آیت پر ہے : اِنَّ اللّٰه یَأ مُرُکُمْ اَنْ تُؤَدُّوا الْاَمَانَاتِ اِلٰٓی اَھْلِھَاط وَاِذَا حَکَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْکُمُوْا بِالْعَدْلِ اِنَّ اللّٰه نِعِمَّا یَعِظُکُمْ بہٖ اِنَّ اللّٰه کَانَ سَمِیْعًا بَصِیْرًا، یَٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اَطِیْعُوا اللّٰه وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْل وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَیٍٔ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰه وَا لرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِااللّٰه وَالْیَوْم الْاٰخِرِ ذَالِکَ خَیْرٌ وَّ اَحْسَنُ تَاْوِیْلاً ،(النساء:9۔8)۔ مسلمانو! اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ امانت والوں کی امانتیں ان کے حوالے کر دیا کرو، اور جب لوگوں کے جھگڑوں کے فیصلے کرنے لگو تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو، اللہ جو تم کو نصیحت کرتا ہے تمہارے حق میں بہت اچھی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ یقینا اللہ سب کی سنتا اور سب کچھ دیکھتا ہے، مسلما نو! اللہ کا حکم ما نو، اور رسول کا حکم ما نو، اور جو تم میں سے صاحب ِ اختیار ہیں انکا بھی، پھر اگر کسی معاملہ میں تم آپس میں اختلاف میں پڑ جاؤ تواللہ اور روزِ آخرت پر ایما ن
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
28مقدمہ ازمصنف
29وجہ تصنیف
32باب 1( Chapter )کے مضامین
42باب 2( Chapter )کے مضامین
47باب3( Chapter )کے مضامین
54باب 4( Chapter )کے مضامین
62باب 5( Chapter )کے مضامین
69باب6( Chapter )کے مضامین
74باب 7( Chapter )کے مضامین
76باب 8( Chapter )کے مضامین
90باب 9( Chapter )کے مضامین
107باب10( Chapter )کے مضامین
124باب 11( Chapter )کے مضامین
133باب 12( Chapter )کے مضامین
147باب 13( Chapter )کے مضامین
153باب 14( Chapter )کے مضامین
156باب 15( Chapter )کے مضامین
163باب 16( Chapter )کے مضامین
164باب 17( Chapter )کے مضامین
171باب 18( Chapter )کے مضامین
172باب 19( Chapter )کے مضامین
201باب 20( Chapter )کے مضامین
205باب 21( Chapter )کے مضامین
214باب 22( Chapter )کے مضامین
216باب 23( Chapter )کے مضامین
218باب 24( Chapter )کے مضامین
220باب 25( Chapter )کے مضامین
222باب 26( Chapter )کے مضامین
224باب 27( Chapter )کے مضامین
229باب 28( Chapter )کے مضامین
238خاتمہ و دعاء
Flag Counter