Maktaba Wahhabi

حکمران بیور و کریسی اور عوام

مؤلف: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

ناشر: دائرہ نور القرآن ، کراچی

سال شائع: 1428ھ

باب6(Chapter)کے مضامین سلطانی مال جس کا کتاب وسنت میں ثبوت موجود ہے، مال تین قسم کا ہے، مال غنیمت، مال صدقہ وخیرات، مال فئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ چیزیں تمام انبیاء کے مقابلہ میں زیادہ دی گئی ہیں، تمہارے کمزوروں کی وجہ سے تمہیں روزی اور نصرت ملتی ہے۔ مالِ غنیمت﴿جمع کرنے والے﴾ غانمین(یعنی جنہوں نے جنگ کے دوران دشمن کا چھوڑا ہوا مال و دولت جمع کیا، اُن) میں تقسیم کیا جائے، بنو امیہ، بنو عباس نے بھی ایسا کیا۔ وہ سلطانی مال﴿یعنی بیت المال﴾ جس کی اصل کتاب و سنت میں ہے، تین قِسم کا ہے، مالِ غنیمت، مالِ صدقہ وزکوٰۃ، مالِ فئے۔ مالِ غنیمت وہ مال ہے جو کافروں سے قتال و جنگ کرکے لیا جائے، اس کا ذکر اللہ نے سورۂ انفال میں کیا ہے، اور یہ سورۃ غزوہ ٔ بدر کے موقع پر نازل ہوئی ہے، اللہ نے اس سورت کو انفال اس لیے کہا ہے کہ مسلمانوں کے مال میں زیادتی ہو رہی ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرما یا ہے: یَسْئَلُوْنَکَ عَنِ الْاَنْفَالِ ط قُلِ الْاَنْفَال ِاللّٰه وَالرَّسُوْلِ ط اِلٰی قَوْلِہٖ وَاعْلَمُوْا اَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَاَنَّ ِاللّٰه خُمُسَہٗ وَ لِلرَّسُوْلِ وَلِذِی الْقُرْبٰی وَالْیَتَامٰی وَالْمَسَاکِیْنِ وَابْنِ السَّبِیْلِ(الانفال:1 اور 41)۔ اے پیغمبر(صلی اللہ علیہ وسلم)! مسلمان سپاہی تم سے مالِ غنیمت کا حکم دریافت کر تے ہیں تو ان سے کہہ دو کہ مالِ غنیمت تو اللہ اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کا ہے … جان رکھو کہ جو چیز تم لڑائی میں لوٹ کر لاؤ، اُس کا پانچواں حصہ اللہ کا اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کا اور رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کے قرابتداروں کا اور یتیموں کا، محتاجوں کا، اور مسافروں کا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: فَکُلُوْا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلَالًا طَیِّبًا وَّاتَّقُوا اللّٰه اِنَّ اللّٰه غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ ،(انفال:69) تو جو کچھ تم کو غنیمت سے ہاتھ لگا ہے اُس میں حلال، طیب﴿اور پاکیزہ﴾ کھاؤ، اور ااَللّٰه سے
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
28مقدمہ ازمصنف
29وجہ تصنیف
32باب 1( Chapter )کے مضامین
42باب 2( Chapter )کے مضامین
47باب3( Chapter )کے مضامین
54باب 4( Chapter )کے مضامین
62باب 5( Chapter )کے مضامین
69باب6( Chapter )کے مضامین
74باب 7( Chapter )کے مضامین
76باب 8( Chapter )کے مضامین
90باب 9( Chapter )کے مضامین
107باب10( Chapter )کے مضامین
124باب 11( Chapter )کے مضامین
133باب 12( Chapter )کے مضامین
147باب 13( Chapter )کے مضامین
153باب 14( Chapter )کے مضامین
156باب 15( Chapter )کے مضامین
163باب 16( Chapter )کے مضامین
164باب 17( Chapter )کے مضامین
171باب 18( Chapter )کے مضامین
172باب 19( Chapter )کے مضامین
201باب 20( Chapter )کے مضامین
205باب 21( Chapter )کے مضامین
214باب 22( Chapter )کے مضامین
216باب 23( Chapter )کے مضامین
218باب 24( Chapter )کے مضامین
220باب 25( Chapter )کے مضامین
222باب 26( Chapter )کے مضامین
224باب 27( Chapter )کے مضامین
229باب 28( Chapter )کے مضامین
238خاتمہ و دعاء
Flag Counter