Maktaba Wahhabi

حکمران بیور و کریسی اور عوام

مؤلف: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

ناشر: دائرہ نور القرآن ، کراچی

سال شائع: 1428ھ

236
اپنے کو عاجز پایا۔ اور اقامت دین اقامت مذہب میں بلا اور مصائب دیکھے تو گھبرا گئے اور طریقہ دین کمزور ہوگیا دین کو ذلیل سمجھ کر چھوڑ بیٹھے انہوں نے دیکھا کہ اس دین اس مذہب سے نہ تو اپنی مصلحت پوری ہوتی ہے نہ دوسروں کی اسلیے اصل دین کو ہی چھوڑ بیٹھے یہ دو دین اور دو راستے تھے ایک نے دیکھا کہ تکمیل دین کے لیے جس سلطنت اور حزر و جنگ اور مال و دولت کی ضرورت ہے اور جس کی ان کو احتیاج ہے ان کا دین اس ضرورت و احتیاج کو پورا نہیں کرتا اس لیے وہ اصل دین ہی سے نفرت کرنے لگے اور دین کو چھوڑ بیٹھے۔ دوسرا گروہ سلطنت مال و دولت حرب و جنگ کاسامان اپنے دین اپنے مذہب میں پاتا ہے لیکن اقامت دین ان کے مقصد سے خارج ہے اس لیے یہ بھی دین ومذہب کو چھوڑ بیٹھے۔ یہ دو گروہ مغضوب علیھم یہود اور ضالین نصاری ہیں یہود نے سلطنت و سیاست اور امارۃ سیاست کو چھوڑ دیا اور نصاری عیسائیوں نے دین کو چھوڑ دیا ۔ صراط مستقیم انہی لوگوں کی راہ ہے جن پر اللہ تعالی کاخاص انعام ہوا ہے ۔ فَاُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰه عَلَیْھِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّھَدَآئِ وَ الصّٰلِحِیْنَ اور یہ راہ ان لوگوں کی ہے جن پر اللہ کا خاص انعام ہوا ہے جو انبیاء کرام علیہم السلام ، صدیقین ، شہداء و صالحین ہیں ۔ ہمارے پیارے پیغمبر محمد رسول اللہeکا یہی طریقہ رہا آپ کے بعد آپ کے خلفاء رضی اللہ عنہم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کا بھی یہی طریقہ رہا خلفاء رضی اللہ عنہم اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے بعد ان کی راہ پر چلنے والوں کا بھی یہی طریقہ رہا وَ السّٰبِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ مِنَ الْمُھٰجِرِیْنَ وَ الْاَنْصَارِ وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْھُمْ بِاِحْسَانٍ رَّضِیَ اللّٰه عَنْھُمْ وَ رَضُوْا عَنْہُ وَ اَعَدَّ لَھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَہَا الْاَنْھٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْھَآ اَبَدًا ذٰلِکَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(توبہ:100) اور مہاجرین و انصار میں سے جن لوگوں نے اسلام لانے میں سبقت کی سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور نیز وہ لوگ جو انکے بعد خلوص دل سے ایمان لائے خدا ان سے خوش اور وہ
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
28مقدمہ ازمصنف
29وجہ تصنیف
32باب 1( Chapter )کے مضامین
42باب 2( Chapter )کے مضامین
47باب3( Chapter )کے مضامین
54باب 4( Chapter )کے مضامین
62باب 5( Chapter )کے مضامین
69باب6( Chapter )کے مضامین
74باب 7( Chapter )کے مضامین
76باب 8( Chapter )کے مضامین
90باب 9( Chapter )کے مضامین
107باب10( Chapter )کے مضامین
124باب 11( Chapter )کے مضامین
133باب 12( Chapter )کے مضامین
147باب 13( Chapter )کے مضامین
153باب 14( Chapter )کے مضامین
156باب 15( Chapter )کے مضامین
163باب 16( Chapter )کے مضامین
164باب 17( Chapter )کے مضامین
171باب 18( Chapter )کے مضامین
172باب 19( Chapter )کے مضامین
201باب 20( Chapter )کے مضامین
205باب 21( Chapter )کے مضامین
214باب 22( Chapter )کے مضامین
216باب 23( Chapter )کے مضامین
218باب 24( Chapter )کے مضامین
220باب 25( Chapter )کے مضامین
222باب 26( Chapter )کے مضامین
224باب 27( Chapter )کے مضامین
229باب 28( Chapter )کے مضامین
238خاتمہ و دعاء
Flag Counter