Maktaba Wahhabi

حکمران بیور و کریسی اور عوام

مؤلف: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

ناشر: دائرہ نور القرآن ، کراچی

سال شائع: 1428ھ

کے ان کی اولاد نے باپ کے ترکہ میں سے تھوڑی چیز پائی تھی اور کہا جا سکتا ہے کہ وہ بیس بیس درہم سے بھی کم تھی۔ پھر اس عالم میں! میں نے بعض ایسے خلفاء بھی دیکھے ہیں جنہوں نے اپنا ترکہ اتنا چھوڑا کہ ان کے مرنے کے بعد جب لڑکوں نے باہم تقسیم کیا تو ہر ایک کے حصہ میں چھ چھ کروڑ اشرفیاں آئی تھیں، لیکن میں نے ان لڑکوں میں سے بعض کو اس حالت میں دیکھا کہ وہ لوگوں کے سامنے بھیک مانگا کرتے تھے۔ اور بے شمار حکایتیں اور چشم دید واقعات اور اگلوں سے سنے ہوئے حالات اس بارے میں موجود ہیں جو عقلمندوں اور اربابِ بصیرت کی عبرت کے لیے کافی ہیں۔ اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اس امر پر دلالت کرتی ہے کہ ولایت و امارت﴿گورنری و افسری﴾ اور حکومت بھی ایک امانت ہے، جس کا ادا کرنا واجب ہے، اور مختلف مواقع پر حفظ ما تقدم کی طرح اس کا ذکر ہے مثلاً سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کو امارت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اِنَّھَا اَمَانَۃٌ وَ اِنَّھَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ خِزْیٌ وَ نَدَامَۃٌ اِلَّامَنْ اَخْذَھَا بِحَقِّھَا وَ اَدَّی الَّذِیْ عَلَیْہِ فَیْھَا(رواہ مسلم) یہ حکومت و امارت ایک امانت ہے اور قیامت کے دن یہ اما رت ذلت اور ندامت کا موجب ہے مگر یہ کہ امارت کو حق کے ساتھ لیا۔ اور اس کے حقوق کو اس میں پوری طرح ادا کیا۔ اور امام بخاری رحمہ اللہ نے اپنی صحیح بخاری کے اندر سیدنا ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے: اَنَّ النَبِیَّe قَالَ اَذَا ضُیِّعَتِ الْاَمَانَۃُ فَانْتَظِرِالسَّاعَۃَ قِیْلَ یَارَسُوْلَ اللّٰه وَمَا اَضَاعَتُھَا؟ قَالَ اِذَا وُسِدَالْاَمْرُ اِلٰی غَیْرِ اَھْلِہِ فَانْتَظِرِ السَّاعَۃَ (رواہ البخاری) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: جب اما نت ضائع کی جانے لگے تو ساعت﴿قیامت﴾ کا انتظار کرو۔ پوچھا گیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! امانت ضائع کر نا کسے کہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امورِ حکومت اور سرداری و افسری نااہلوں کے سپردکی جائے تو تم قیامت﴿اور یعنی مسلمانوں کی بربادی﴾ کا انتظار کرو۔
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
28مقدمہ ازمصنف
29وجہ تصنیف
32باب 1( Chapter )کے مضامین
42باب 2( Chapter )کے مضامین
47باب3( Chapter )کے مضامین
54باب 4( Chapter )کے مضامین
62باب 5( Chapter )کے مضامین
69باب6( Chapter )کے مضامین
74باب 7( Chapter )کے مضامین
76باب 8( Chapter )کے مضامین
90باب 9( Chapter )کے مضامین
107باب10( Chapter )کے مضامین
124باب 11( Chapter )کے مضامین
133باب 12( Chapter )کے مضامین
147باب 13( Chapter )کے مضامین
153باب 14( Chapter )کے مضامین
156باب 15( Chapter )کے مضامین
163باب 16( Chapter )کے مضامین
164باب 17( Chapter )کے مضامین
171باب 18( Chapter )کے مضامین
172باب 19( Chapter )کے مضامین
201باب 20( Chapter )کے مضامین
205باب 21( Chapter )کے مضامین
214باب 22( Chapter )کے مضامین
216باب 23( Chapter )کے مضامین
218باب 24( Chapter )کے مضامین
220باب 25( Chapter )کے مضامین
222باب 26( Chapter )کے مضامین
224باب 27( Chapter )کے مضامین
229باب 28( Chapter )کے مضامین
238خاتمہ و دعاء
Flag Counter