Maktaba Wahhabi

حکمران بیور و کریسی اور عوام

مؤلف: شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

ناشر: دائرہ نور القرآن ، کراچی

سال شائع: 1428ھ

اور اگر کوئی فوت ہو جائے اور کوئی بھی وارث نہ ہو تو اُس کا ترکہ اُس آبادی میں رہنے والوں کو دے دیا جائے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کا یہی طریقہ تھا کہ میراث و ترکہ کے لیے ادنیٰ سے ادنیٰ سبب کافی تھا جو میت میں اور اس میں پایا جائے۔ اور مسلمانوں سے باقاعدہ جو مال لیا جاتا تھا وہ﴿صرف﴾ صدقہ و زکوٰۃ تھا۔ صدقہ و زکوٰۃ کے سوا ان سے کچھ﴿بھی ٹیکس وغیرہ﴾ نہیں لیا جاتا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کو یہ فرماتے: مسلمان فی سبیل اللہ مال و جان سے غزوہ و جہاد میں شرکت کریں اور اللہ تعالیٰ کا حکم بجا لائیں۔ عہد ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور عہد ِ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ میں مال مقبوضہ جو تقسیم کیا جاتا تھا اس کا کوئی جامع دیوان و دفتر نہیں تھا بلکہ مناسب طریقہ سے مسلمانوں کو بانٹ دیا جاتا۔ عہد ِ امیر المؤمنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ میں مال اور ملک کی وسعت بہت زیادہ ہو گئی تو مقاتلین، مجاہدین اور اہل بخشش کے لیے دیوان و دفتر بنائے گئے، اور خود سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ دیوان و دفتر بنوائے، جن میں اکثر مجاہدین اور فوج کے نام درج تھے، یہ دیوان اور دفتر آج مسلمانوں کے لیے نہایت اہم اور شاندار ہیں۔ شہروں اور آبادیوں سے جو خراج اور فئے وغیرہ کا مال لیا جاتا تھا اس کے دیوان و دفتر علیحدہ تھے۔ عہد فاروقی رضی اللہ عنہ میں اور اس سے پہلے جو مال آتا تھا، تین قسم کا تھا، جن میں ایک قسم کے مال پر امام و امیر﴿یعنی حاکمِ وقت﴾ کا قبضہ ہو تا تھا، اور امام و امیر کو ہی اس کا حقدار سمجھا جاتا تھا۔ کتا ب اللہ اور سنت ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور اجماعِ﴿اُمت﴾ سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔ اور ایک قسم کا مال وہ ہے جس کا لینا امام و امیر﴿حاکمِ وقت﴾ کے لیے حرام تھا، جیسے جنایات اور گناہ کی وجہ سے کوئی آدمی قتل کر دیا گیا، اس کا مال کسی اور آبادی سے بیت المال کے لیے مال وصول کیا جائے گو اس کے وارث موجود ہوں یا کو ئی حد کا مستحق ہے۔ اور کسی وجہ سے مال لے کر حد ساقط کر دی گئی۔ اور ایک تیسری قسم وہ ہے جس کے متعلق اجتہاد کو دخل ہے، اور علماء کرام نے اس میں اختلاف کیا ہے، مثلاً کوئی آدمی مر گیا اُس کا مال ہے، اس کے ذی رحم﴿جیسے والدین، اولاد وغیرہ﴾ موجود ہیں لیکن ذوی الفروض﴿جن کا حصہ قرآن و حدیث میں متعین ہو اِن﴾میں کوئی نہیں ہے، نہ کوئی عصبہ﴿رشتہ دار﴾ موجود ہے، اور اس کے مثال اور واقعات، تو اس میں علماء کی راہ اور مسلک علیحدہ علیحدہ ہیں۔
x
صفحہعنوان
5عرض ناشر
28مقدمہ ازمصنف
29وجہ تصنیف
32باب 1( Chapter )کے مضامین
42باب 2( Chapter )کے مضامین
47باب3( Chapter )کے مضامین
54باب 4( Chapter )کے مضامین
62باب 5( Chapter )کے مضامین
69باب6( Chapter )کے مضامین
74باب 7( Chapter )کے مضامین
76باب 8( Chapter )کے مضامین
90باب 9( Chapter )کے مضامین
107باب10( Chapter )کے مضامین
124باب 11( Chapter )کے مضامین
133باب 12( Chapter )کے مضامین
147باب 13( Chapter )کے مضامین
153باب 14( Chapter )کے مضامین
156باب 15( Chapter )کے مضامین
163باب 16( Chapter )کے مضامین
164باب 17( Chapter )کے مضامین
171باب 18( Chapter )کے مضامین
172باب 19( Chapter )کے مضامین
201باب 20( Chapter )کے مضامین
205باب 21( Chapter )کے مضامین
214باب 22( Chapter )کے مضامین
216باب 23( Chapter )کے مضامین
218باب 24( Chapter )کے مضامین
220باب 25( Chapter )کے مضامین
222باب 26( Chapter )کے مضامین
224باب 27( Chapter )کے مضامین
229باب 28( Chapter )کے مضامین
238خاتمہ و دعاء
Flag Counter