Maktaba Wahhabi

اسلام اور موسیقی

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2005ء

اوراس واقعہ کے مابین روایت کرنے والے تین یا اس سے بھی زیادہ واسطے ہیں۔ لہٰذا ایسی معضل روایت سے استدلال قطعاً صحیح نہیں۔ علامہ عراقی رحمہ اللہ نے احیاء العلوم کی تخریج اور علامہ البانی رحمہ اللہ نے السلسلۃ الضعیفہ [رقم :۵۹۸]میں اسی بنا پر اسے ضعیف قرار دیا ہے،بلکہ انھوں نے ذکر کیا ہے کہ علامہ الغزالی رحمہ اللہ نے اس روایت میں ’’ بِالدَّفِّ وْالْاَلْحَانِ‘‘ کے الفاظ کا بھی ذکر کیا ہے کہ یہ گیت بڑے سوز والحان سے دف پر گائے جا رہے تھے،جب کہ روایت میں سرے سے ان الفاظ کا ذکر ہی نہیں جیسا کہ علامہ عراقی رحمہ اللہ نے بھی اس کی وضاحت فرما دی ہے۔ حافظ ابن حجر رحمۃا ﷲعلیہ نے بھی فتح الباری [ج ۷ ص ۲۶۱،۲۶۲] باب مقدم النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم و أصحابہ المدینۃ میں اس کو معضل قرار دیا ہے۔ لہٰذا جب یہ قصہ ہی سنداً قابل اعتبار نہیں تواس کی بنیاد پر’’عام عورتوں ‘‘ کے گانے بجانے کا استدلال ہی صحیح نہیں۔ البتہ اس موقع پر حضرت انس رضی اﷲعنہ کی روایت صحیح ہے،جسے ابن ماجہ وغیرہ نے روایت کیا ہے کہ جب نبی کریم صلی اﷲعلیہ وسلم مدینہ کی ایک گلی سے گزرے تو باندیاں دف بجا کر یہ گیت گا رہی تھیں : نَحْنُ جَوَارٍ مِنْ بَنِی النَّجَّارِ یَا حَبَّذَا مُحَمَّدٌ مِنْ جَارٍ ’’ہم بنو نجار کی باندیاں ہیں،خوشا نصیب کہ آج محمد (صلی اﷲعلیہ وسلم ) ہمارے ہمسائے بنے ہیں۔‘‘ اس روایت میں بچیوں اور لونڈیوں کے گیت گانے کا ذکر ہے مگر موسیقی مزاج فرماتے ہیں کہ ’’جوار‘‘ کا ترجمہ بچیاں کرنا درست نہیں کیونکہ معجم الطبرانی الصغیر [ج ۱ ص ۳۳،رقم:۸۸] میں اس کی بجائے ’’ قینات‘‘ مغنیات آیا ہے[اشراق،ص :۲۵] اوّلا:گزارش ہے کہ معجم طبرانی کی یہ روایت سنداً صحیح نہیں،کیونکہ اس کا راوی مصعب بن سعید ابوخیثمہ المصیصی متکلم فیہ ہے،ابن عدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : یُحَدِّثُ عَنِ الثِّقَاتِ بِالْمَنَاکِیْرِ
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9موسیقی کی حلت و حرمت کا مسئلہ
9ایک جائزہ اور حیثیت و نوعیت
13موسیقی اور آلات موسیقی جواز کے دلائل کا جائزہ
16عید پر موسیقی
17گانے والیاں کون تھیں ؟
18قَیْنَۃ کے معنیٰ
20قَیْنَۃ کی مزید تحقیق
21جاریہ کے معنی
23غنا او راہل عرب
25دوسری روایت
26شادی بیاہ پر موسیقی
30جشن موسیقی
33دف کیا ہے ؟
33سفر میں موسیقی
35آلات موسیقی
37فن موسیقی
37غلط حوالہ اور غلط استدلال
39کیا آپ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے تھے؟
40اس بارے میں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت
42پہلی حدیث
45زفن کے معنی
49دوسری حدیث
51ایک غور طلب مسئلہ
53خوش الحانی کی تحسین
58حرمت موسیقی کے دلائل
58قرآن او رحرمت موسیقی
58پہلی آیت
62تفسیری اقوال میں اختلاف تنوع
63سوچ کی کجی
64غامدی صاحب کی ہوشیاری
65تفہیم القرآن کا ادھورا حوالہ
66تفسیر عثمانی کے نام سے دھوکا
67مولانا آزاد رحمہ اللہ کا غلط حوالہ
68غامدی صاحب کی بے خبری
68معارف القرآن کا حوالہ
70غامدی صاحب کی فکر ی کجی
74ایک اور بے کار کوشش
75موسیقی مباح نہیں
77دوسری آیت
80تیسری آیت
81چوتھی آیت
82عجیب خبط
86احادیث اور حرمت موسیقی
87پہلی حدیث
87غامدی صاحب کی ہوشیاری
88روایت کے استدلالی پہلو پر بحث
90ریشم حرام نہیں ؟
93حرمت موسیقی کی علت اور غامدی صاحب
96عجیب استدلال
97دوسری حدیث
98غامدی صاحب کی بے خبری
98غامدی صاحب کی ہوشیاری یا بددیانتی
100غامدی صاحب کا ایک اور گھپلا
103غامدی صاحب کی ایک اور بے خبری
104تیسری حدیث
105غامدی صاحب کا ایک غلط دعویٰ
107دَف پر طبل کا قیاس
110تیسری حدیث
110چوتھی حدیث
111غامدی صاحب کی بے خبری
113پانچویں حدیث
114غامدی صاحب کی کج فکری
115ایک اور بہانہ
117ایک لایعنی تاویل
117ایک اور تاویل
118ایک غلط دعویٰ
119ایک اور غلط دعویٰ
120ا سی نوعیت کی ایک اور جسارت
123ایک اشکال اور اس کا جواب
125چھٹی حدیث
131حضرت عبداﷲ بن مسعو د رضی اللہ عنہما کا فرمان
133حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان
Flag Counter