Maktaba Wahhabi

اسلام اور موسیقی

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2005ء

’’ماہر فن رقاصہ‘‘ توا پنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے زیوروں کی جھنکار کو ہی نمایاں نہیں کرتی بلکہ اپنے جسمانی اعضاء کو بھی نمایاں کرنے اور ناظرین کے لیے کشش کا باعث بننے میں کوئی حجاب محسوس نہیں کرتی۔ غور فرمائیے کہ اﷲ تعالیٰ نے جب زمین پر پاؤں مار کر چلنے سے منع فرما دیا تو کسی ایمان دار باحیا عورت کے لیے ’’ماہر فن رقاصہ‘‘ بننے کا جواز کہاں سے پید اہوگیا؟ تہذیب جدید کے دانشوروں کا انداز عجیب ہے کہ لونڈیوں اور غلاموں سے متعلقہ اسلام کے احکام و مسائل پر تو معترض ہوتے ہیں،مگر لونڈیوں کے ایک عمل سے مطلقاً ’’ماہر فن رقاصہ‘‘ کا ثبوت دینے میں کوئی حجاب محسوس نہیں کرتے اور ان کے اس عمل کو تفریح اور لطف اندوز ہونے سے تعبیر کرتے ہیں۔ زفن کے معنی پھر یہ بات بجائے خود غور طلب ہے کہ زیر بحث روایت میں ’’رقص ‘‘ کے ثبوت کے لیے جو لفظ استعمال ہوا ہے وہ ہے ’’ تزفن‘‘ جس کا مصدر ’’ زفن‘‘ ہے جس کے معنی ’’رقص‘‘ نہیں بلکہ رقص کی طرح اچھلنے کودنے اور پاؤں اوپر نیچے کرنے کے ہیں۔ چنانچہ لغت کے معروف امام علامہ ابن درید رحمہ اللہ لکھتے ہیں : الزفن شبیہ بالرقص۔[جمھرۃ اللغۃ:۳/۱۲] زفن،رقص کی طرح حرکت کرنے کا نام ہے اور توسعاً اس کو رقص سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ یعنی یوں نہیں کہ اصلی اور حقیقی معنی ہی رقص ہے بلکہ علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ’’زفن الحبشۃ نوع من المشی بتشبیب یفعل عند اللقاء بالحرب‘‘[تلبیس ابلیس:ص ۲۲۵] کہ حبشیوں کا ’’زفن‘‘ چلنے کی ایک قسم ہے جو لڑائی کی ابتداء میں چلی جاتی ہے۔ اس کے معنی اگر رقص بلکہ ’’ماہر فن رقاص‘‘ کے ہیں تو پھر کہنا چاہیے کہ اس فن کا مظاہرہ مسجد میں ہونا چاہیے۔ مسجدیں اﷲ تعالیٰ کے ذکر و عبادت اور تعلیم و تعلم کے لیے نہیں بلکہ ماہرین فن رقص کے لیے بھی کھلی رہنی چاہئیں کیونکہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی کی روایت میں ہے کہ: جَآئَ حَبَشٌ یَزْفِنُوْنَ فِیْ یَوْمِ عِیْدٍ فِی الْمَسْجِدِ۔ الخ [مسلم:۱/۲۹۲]
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9موسیقی کی حلت و حرمت کا مسئلہ
9ایک جائزہ اور حیثیت و نوعیت
13موسیقی اور آلات موسیقی جواز کے دلائل کا جائزہ
16عید پر موسیقی
17گانے والیاں کون تھیں ؟
18قَیْنَۃ کے معنیٰ
20قَیْنَۃ کی مزید تحقیق
21جاریہ کے معنی
23غنا او راہل عرب
25دوسری روایت
26شادی بیاہ پر موسیقی
30جشن موسیقی
33دف کیا ہے ؟
33سفر میں موسیقی
35آلات موسیقی
37فن موسیقی
37غلط حوالہ اور غلط استدلال
39کیا آپ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے تھے؟
40اس بارے میں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت
42پہلی حدیث
45زفن کے معنی
49دوسری حدیث
51ایک غور طلب مسئلہ
53خوش الحانی کی تحسین
58حرمت موسیقی کے دلائل
58قرآن او رحرمت موسیقی
58پہلی آیت
62تفسیری اقوال میں اختلاف تنوع
63سوچ کی کجی
64غامدی صاحب کی ہوشیاری
65تفہیم القرآن کا ادھورا حوالہ
66تفسیر عثمانی کے نام سے دھوکا
67مولانا آزاد رحمہ اللہ کا غلط حوالہ
68غامدی صاحب کی بے خبری
68معارف القرآن کا حوالہ
70غامدی صاحب کی فکر ی کجی
74ایک اور بے کار کوشش
75موسیقی مباح نہیں
77دوسری آیت
80تیسری آیت
81چوتھی آیت
82عجیب خبط
86احادیث اور حرمت موسیقی
87پہلی حدیث
87غامدی صاحب کی ہوشیاری
88روایت کے استدلالی پہلو پر بحث
90ریشم حرام نہیں ؟
93حرمت موسیقی کی علت اور غامدی صاحب
96عجیب استدلال
97دوسری حدیث
98غامدی صاحب کی بے خبری
98غامدی صاحب کی ہوشیاری یا بددیانتی
100غامدی صاحب کا ایک اور گھپلا
103غامدی صاحب کی ایک اور بے خبری
104تیسری حدیث
105غامدی صاحب کا ایک غلط دعویٰ
107دَف پر طبل کا قیاس
110تیسری حدیث
110چوتھی حدیث
111غامدی صاحب کی بے خبری
113پانچویں حدیث
114غامدی صاحب کی کج فکری
115ایک اور بہانہ
117ایک لایعنی تاویل
117ایک اور تاویل
118ایک غلط دعویٰ
119ایک اور غلط دعویٰ
120ا سی نوعیت کی ایک اور جسارت
123ایک اشکال اور اس کا جواب
125چھٹی حدیث
131حضرت عبداﷲ بن مسعو د رضی اللہ عنہما کا فرمان
133حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان
Flag Counter