Maktaba Wahhabi

اسلام اور موسیقی

مؤلف: ارشاد الحق اثری

ناشر: ادارہ علوم اثریہ، فیصل آباد

سال شائع: 2005ء

موسیقی کی حلت و حرمت کا مسئلہ ایک جائزہ اور حیثیت و نوعیت محترم مولانا حافظ صلاح الدین یوسف صاحب زید مجدہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسلام میں موسیقی حرام نہیں،دلیل یہ ہے کہ یہ ایک نئی ایجاد ہے،جس کا مقصد تفریح طبع ہے۔ حالانکہ یہ دلیل نہیں ہے،تسویل شیطان ہے کیونکہ محض جدید ایجاد ہونا تو کوئی دلیل نہیں،ایجادات تو ہر دور میں ہوتی رہی ہیں اور ہوتی ہی رہیں گی۔ ایجاد کا مطلب ہے معرض وجود میں آنا۔ یعنی ایک نئی چیز کی تخلیق۔ پھر اس کی بھی دو صورتیں ہیں۔ ایک بالکل نو ایجاد چیز،جس کا پہلے سے کوئی تصور تھا نہ وجود،جیسے ہوائی جہاز،ریل گاڑی اور بے شمار چیزیں۔ دوسری قسم کی ایجادات وہ ہیں جو کسی نہ کسی انداز میں پہلے سے موجود چلی آ رہی ہیں لیکن سائنس کی ترقی نے ان کو ایک نئی شکل دے دی اوراس کی استعداد اور صلاحیت یا اثرانداز ہونے کی قوت میں بہت زیادہ اضافہ کر دیا۔ جیسے پہلے دستی پنکھا تھا،اب برقی پنکھا ایجاد ہو گیا۔ پھر اس سے بھی بڑھ کر ایئر کنڈیشنر کی ایجاد ہے۔وعلیٰ ھذا القیاس،اس قسم کی متعدد چیزیں ہیں۔ ان دونوں قسم کی ایجادات کے بارے میں علماء مطلقاً جواز کا فتویٰ دیتے ہیں،نہ عدم جواز کا،بلکہ وہ دیکھتے ہیں کہ ان کا مقصد محض تمدنی سہولتوں میں اضافہ اوران کا حصول ہے۔ اور ان سے کسی نص شرعی کا تصادم ہوتا ہے نہ اسلام کے اصول و مفادات سے کوئی تعارض۔ تو وہ ایسی ہر نوایجاد چیز کو جائز قرار دیتے ہیں۔ آج ہماری زندگی میں ایسی بے شمار چیزیں ہیں جو ہم استعمال کرتے ہیں لیکن کسی عالم نے انھیں ناجائز اور حرام نہیں کہا۔ بلکہ وہ خود بھی ان سے فائدہ اٹھاتے اور بلاتامل انھیں اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔ حالانکہ وہ عصر حاضر کی ایجادات ہیں۔ اس لیے محض نو ایجاد ہونا،اس کے حرام ہونے کا باعث نہیں ہے۔ البتہ ان چیزوں کو علماء حرام اور ناجائز کہتے ہیں چاہے وہ نئی ہوں یا پرانی یا کسی
x
صفحہعنوان
6پیش لفظ
9موسیقی کی حلت و حرمت کا مسئلہ
9ایک جائزہ اور حیثیت و نوعیت
13موسیقی اور آلات موسیقی جواز کے دلائل کا جائزہ
16عید پر موسیقی
17گانے والیاں کون تھیں ؟
18قَیْنَۃ کے معنیٰ
20قَیْنَۃ کی مزید تحقیق
21جاریہ کے معنی
23غنا او راہل عرب
25دوسری روایت
26شادی بیاہ پر موسیقی
30جشن موسیقی
33دف کیا ہے ؟
33سفر میں موسیقی
35آلات موسیقی
37فن موسیقی
37غلط حوالہ اور غلط استدلال
39کیا آپ موسیقی سے لطف اندوز ہوتے تھے؟
40اس بارے میں خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وضاحت
42پہلی حدیث
45زفن کے معنی
49دوسری حدیث
51ایک غور طلب مسئلہ
53خوش الحانی کی تحسین
58حرمت موسیقی کے دلائل
58قرآن او رحرمت موسیقی
58پہلی آیت
62تفسیری اقوال میں اختلاف تنوع
63سوچ کی کجی
64غامدی صاحب کی ہوشیاری
65تفہیم القرآن کا ادھورا حوالہ
66تفسیر عثمانی کے نام سے دھوکا
67مولانا آزاد رحمہ اللہ کا غلط حوالہ
68غامدی صاحب کی بے خبری
68معارف القرآن کا حوالہ
70غامدی صاحب کی فکر ی کجی
74ایک اور بے کار کوشش
75موسیقی مباح نہیں
77دوسری آیت
80تیسری آیت
81چوتھی آیت
82عجیب خبط
86احادیث اور حرمت موسیقی
87پہلی حدیث
87غامدی صاحب کی ہوشیاری
88روایت کے استدلالی پہلو پر بحث
90ریشم حرام نہیں ؟
93حرمت موسیقی کی علت اور غامدی صاحب
96عجیب استدلال
97دوسری حدیث
98غامدی صاحب کی بے خبری
98غامدی صاحب کی ہوشیاری یا بددیانتی
100غامدی صاحب کا ایک اور گھپلا
103غامدی صاحب کی ایک اور بے خبری
104تیسری حدیث
105غامدی صاحب کا ایک غلط دعویٰ
107دَف پر طبل کا قیاس
110تیسری حدیث
110چوتھی حدیث
111غامدی صاحب کی بے خبری
113پانچویں حدیث
114غامدی صاحب کی کج فکری
115ایک اور بہانہ
117ایک لایعنی تاویل
117ایک اور تاویل
118ایک غلط دعویٰ
119ایک اور غلط دعویٰ
120ا سی نوعیت کی ایک اور جسارت
123ایک اشکال اور اس کا جواب
125چھٹی حدیث
131حضرت عبداﷲ بن مسعو د رضی اللہ عنہما کا فرمان
133حضرت عبداﷲ بن عباس رضی اللہ عنہما کا فرمان
Flag Counter