Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

104
بعنوان: الاعتصام بالکتاب والسنۃ کے بعد عنیزہ میں ریکارڈ کی گئی اس میں فرماتے ہیں: ’’بیشک ہم اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کرتے ہیں کہ اس نے شیخ ربیع مدخلی کے لیے اس علاقہ کی زیارت آسان کردی تاکہ آپ بعض مخفی امور کو جان سکیں۔ اور ہمارے یہ برادر محترم؛ اللہ تعالیٰ ہمیں اور انہیں اتباع حق کی توفیق دے آپ سلف صالحین کے طریقہ کار پر گامزن ہیں۔ سلفیت سے میری مراد کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جو کہ دوسرے مسلمانوں کے خلاف قائم ہو۔لیکن میری مراد وہ لوگ ہیں جو کہ اپنے منہج کے اعتبار سے سلف صالحین کے طریقہ پر گامزن ہیں۔ خصوصاً توحید کے اثبات اور اس کی ضد کے رد میں۔‘‘ علامہ شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ : آپ اپنی کتاب البیان میں ص۱۳۰ پر فرماتے ہیں : ’’یہ دونوں احادیث مبارکہ اتباع سلف اور دوسرے لوگوں کے مابین افتراق و انقسام اور تمیز کے وجود پر دلالت کرتی ہیں۔ سلف صالحین اور جو لوگ ان کی راہوں پر چلنے والے ہیں ہمیشہ سے اتباع سنت کی وجہ سے دوسرے بدعتی اور گمراہ فرقوں سے جداگانہ اور امتیازی حیثیت رکھتے چلے آئے ہیں۔یہ لوگ اپنے آپ کو اہل سنت و الجماعت اور اتباع سلف صالحین کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ ان کی تالیفات اس سے بھری پڑی ہیں۔اس لیے کہ یہ لوگ اہل سنت اور اتباع سلف کے مخالفین پر کھل کر رد کرتے ہیں۔ ‘‘ نیز ص۱۵۶ پر آپ فرماتے ہیں: ’’سلفیت کو بطور مذہب اختیار کرنا کیونکر بدعت ہوسکتا ہے؟ جب کہ بدعت ایک گمراہی ہے۔ اور یہ بدعتی کیسے ہوسکتے ہیں حالانکہ یہی تو سلف صالحین کے متبعین ہیں اور ان کے مذہب کی اتباع کرنا قرآن و سنت کی روشنی میں واجب ہے۔ یہی راہ حق و ہدایت ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter