Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

اخوان المسلمون اور روافض کی تائید: اخوان المسلمون والے اثنا عشری روافض کی تائید اور مدد کرتے ہیں۔ اور ان کی حمایت و تائید اور خدمت کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہیں۔ ان کا خیال یہ ہے کہ شیعہ اور سنی میں کوئی فرق نہیں۔ اور ان کا خیال ہے کہ مذہب پانچ ہیں۔ حنفی شافعی مالکی حنبلی اور جعفری۔ یہ لوگ خمینی اور اس کے رافضی انقلاب کی بڑی کھل کر حمایت کرتے ہیں۔ خمینی کے رافضی انقلاب کے بپا ہونے پر انہوں نے اظہار یکجہتی کا ایک بیان جاری کیا جو کہ المجتمع میگزین کے شمارہ نمبر434 میں25؍12؍ 1979 کو اس وقت جاری ہوا جب اخوان المسلمون کا وفد ایران کی زیارت پر گیا ہوا تھا۔ اور ایرانی صدر اور ڈاکٹر مہدی بازرگان نے اس وفد کا استقبال کیا اور ان کی تائید حاصل کی۔ اخوان المسلمون نے اس دن کو یوم یکجہتی کانام دیا۔ اور پوری دنیا میں اخوان المسلمون کی طرف سے یہ دن منایا گیا۔ اور کبھی ایسا بھی نہیں دیکھنے میں آیا کہ ان لوگوں نے قبر پرستوں کے خلاف کوئی بات کی ہو۔ وہ لوگ جو کہ اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر قبروں کو پوجتے ہیں۔ان قبر پرستوں سے اسلامی ممالک مصر؛پاکستان؛ شام؛ انڈونیشیا ؛سوڈان اور دیگر ممالک کی مساجد بھری ہوئی ہیں۔ بلکہ ان کا ایک بڑاعالم مسجد حسین جو کہ ایک قبر پر بنائی گئی ہے؛ میں پڑھتااور پڑھاتارہا۔ وہاں سجدے کرتارہا۔ اور قبرپر چادریں چڑھانے میں شریک ہوتارہا۔ اخبارات میں وہ تصویریں چھپی ہیں جس میں یہ عالم مصری صدر کے ساتھ قبر پر چادر پوشی کررہا ہے۔ اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف اردن میں اخوان المسلمون نے اس ایرانی انقلاب کے متعلق اپنے مؤقف کی وضاحت میں ایک بیان جاری کیا۔یہ بیان اپنے تصور اور تحریکی کرداروقرار اور تنظیم کے اعتبار سے پوری طرح اس انقلاب کے مطابقت رکھتا ہے۔ انہوں نے اپنے اس بیان میں کہا ہے: ’’ہمارے امام جناب حسن البنا شہید رحمہ اللہ کی ترجیحات میں سے ایک بات یہ
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter