Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم تقریظ از جناب عزت مآب صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ ممبر سربرآوردہ علما ء کمیٹی سعودی عرب الحمد للّٰہ ؛ وبعد! میں نے شیخ عبداللہ بن محمد المعتاز حفظہ اللہ کی کتاب دیکھی ؛جس کا عنوان ہے: ’’ اعلام الخلف بمنہج السلف‘‘ میں نے اسے اپنے موضوع پر بہت ہی قیمتی کتاب پایا۔ خصوصاً اس دور میں جب کہ طرح طرح کی ہوائیں چل رہی ہیں اور اصلاح کے نام پر نئی فرقہ بندیاں ہورہی ہیں۔ حالانکہ اسلام اس افتراق اورگروہ بندی سے بالکل بری ہے۔ اسلام ہمیں اجتماعیت اور کتاب وسنت کے ساتھ گہری وابستگی کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَ لَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ تَفَرَّقُوْا وَ اخْتَلَفُوْا مِنْ بَعْدِ مَا جَآئَ ہُمُ الْبَیِّنٰتُ وَ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ﴾(آل عمران:۱۰۵) ’’تم ان لوگوں کی طرح نہ ہو جانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیں آ جانے کے بعد بھی تفرقہ ڈالا اور اختلاف کیا انہی لوگوں کے لیے بڑا عذاب ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَ اِِنَّ ہٰذِہٖٓ اُمَّتُکُمْ اُمَّۃً وَّاحِدَ ۃً وَّاَنَا رَبُّکُمْ فَاتَّقُوْنِ o فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَہُمْ بَیْنَہُمْ زُبُرًا کُلُّ حِزْبٍ م بِّمَا لَدَیْہِمْ فَرِحُوْنَ﴾ (المؤمنون۵۳۔۵۲) ’’یقینا تمہارا یہ دین ایک ہی دین ہے اور میں ہی تم سب کا رب ہوں، پس تم مجھ
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter