Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

خزانہ بھر مال دے دیں تو وہ آپ کو واپس کر دیں اور کچھ ایسے ہیں کہ اگر آپ انہیں ایک دینار بھی دے بیٹھیں تو وہ ادا نہ کریں الا یہ کہ تم ہر وقت ان کے سر پر سوار رہو۔‘‘ کاش کہ!ہمارے نوجوان اس سوچ و فکر کو قبول کرتے۔اور بزرگ علما کے گرد جمع ہوجاتے۔ اور ان سے علم و ادب حکمت اور توازن اور وسطیت سیکھتے۔اور حکام پر طعنہ زنی کو ترک کردیتے تو ان مصائب میں گرفتار نہ ہوتے جن میں بہت سارے اسلامی ممالک کے نوجوان مبتلا ہوکر اب جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔ کاش کہ یہ لوگ پیش آمدہ جدید مسائل میں فتوی دینے کاکام بڑے علما پر چھوڑ دیتے۔اور خود حکم الٰہی کی پیروی میں انہیں اپنے لیے مقتدی و پیشوا بنالیتے اور جہاں کہیں کوئی اشکال پیش آتا تو ان علمائے کرام سے پوچھ لیتے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ فَسْئَلُوْٓا اَھْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ﴾(الانبیاء:۷) ’’پس اگر تم لوگ یہ بات نہیں جانتے تو اہل علم (اہل ذکر)سے پوچھ لو۔‘‘ کاش کہ !یہ لوگوں حکمرانوں سے خواہ مخواہ کے جھگڑے بند کردیتے اور اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کے کاموں میں ان کی اطاعت کرتے۔ ہمارے اس زمانے میں دشمن ہر طرف سے مسلمانوں پر امڈپڑے ہیں۔فتنے بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ اس موقع پرنوجوان طبقہ پر واجب ہوتا ہے کہ وہ خود بھی اس سوچ و فکر کے ساتھ منسلک ہوجائیں اور دوسرے لوگوں کو بھی اس کی دعوت دیں۔یہی مکتب فکر عادل و حکیم اور منصف و سلیم ہے۔ یہی وہ صراط مستقیم ہے جس پر چلنے والے انبیا کرام صدیقین شہدا اور صالحین ہیں جن پر اللہ تعالیٰ اپنا انعام فرماتے ہیں۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ہمیں بھی ان ہی لوگوں میں سے بنادے اور ہمیں اپنے دار رحمت میں جمع کردے۔ کاش کہ یہ لوگ اپنی حرکتوں سے باز آجاتے۔ غلو اور فرقہ بندی کو چھوڑ دیتے۔ جو کہ خواہ مخواہ کا پروپگنڈہ اور اشتہار بازی کرکے لوگوں کے سلف صالحین کے صاف اور خالص منہج
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter