Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

دوسرے ممالک کے علما کرام کار بند ہیں۔ ڈاکٹر محمد المرسی جمہوریہ مصر کے معزول صدر نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اپنے خیالات کااظہار ان الفاظ میں کیا ہے: ’’اہل مصر خواہ نصاری ہوں یا مسلمان ان کے مابین کوئی اختلاف نہیں۔ اس لیے کہ اسلامی عقیدہ اور مسیحی عقیدہ میں کوئی اختلاف نہیں۔جو چاہے جس عقیدہ کو اپنالے۔ ان کے مابین عقیدہ کا کوئی اختلاف نہیں۔اختلاف صرف اور صرف وسائل اورآلیات میں ہے۔ عقائد کا اختلاف ممکن ہی نہیں۔‘‘ شیخ مصطفی عدوی حفظہ اللہ اس پر رد کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’اس جماعت کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہیں۔ ان کی طرف منسوب ایسے مقولات پھیلائے جارہے ہیں جن کی صحت کے بارے میں اللہ تعالیٰ ہی جانتے ہیں۔لیکن ایسے اقوال انتہائی گہری جالت کی پیداوار ہیں۔ اس جماعت کے ذمہ دارکی طرف منسوب کیا جارہاہے کہ اس نے کہا ہے: اس کے نظریہ کے ہم مسلمانوں کے اور عیسائیوں کے عقیدہ میں کوئی اختلاف نہیں۔بلکہ یہ اختلاف وسائل کے استعمال میں ہے۔یہ عقیدہ شریعت اسلامیہ سے انتہائی درجہ کی جہالت اور دوری کی پیدا وار ہے۔ شریعت اسلامیہ کے متعلق ایک بچہ بھی جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ o اَللّٰہُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ ۵ وَلَمْ یُوْلَدْ o وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ ﴾ آپ فرما دیجیے :اللہ ایک ہے اللہ بے نیاز ہے۔نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے۔اور اس کا ہمسر کوئی نہیں۔ پس کسی انسان کا ان دو آدمیوں کو برابر کرنا جن میں سے ایک کہتا ہے: ﴿قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ o اَللّٰہُ الصَّمَدُ o لَمْ یَلِدْ () وَلَمْ یُوْلَدْ o وَلَمْ
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter