Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

’’اے ایمان والو!اللہ کی اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور ان حاکموں کی بھی جو تم میں سے ہوں۔ پھر اگر کسی بات پر تمہارے درمیان جھگڑا پیدا ہوجائے تو اگر تم اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہو تو اس معاملہ کو اللہ اور اس کے رسول کی طرف پھیر دو۔یہی طریق کار بہتر اور انجام کے لحاظ سے اچھا ہے۔‘‘ بلا شک و شبہ بہت سارے اخوان المسلمون والے تبلیغی جماعت والے اور سروری اور ان کے علاوہ دیگر گروہوں کی طرف منسوب لوگ ایسے ہی اگر آپ ان سے گروہ بندی کے متعلق پوچھیں گے تو وہ اس چیز کا بالکل انکار کر دیں گے۔ اور کہیں گے: ہم ان لوگوں میں سے نہیں ہیں۔ حالانکہ ان کی سوچ و فکر اور تنظیم و جماعت کی بات ہو تو پھر ان کی وہی سوچ اور وہی ذہنیت وہی تنظیم ہوتی ہے۔ وہ اپنے اس نظام سے کبھی باہر نہیں ہوسکتے۔ بھلے وہ اپنی زبانی کتنے ہی ایسے دعوے کیوں نہ کرلیں کہ وہ ان منحرف جماعتوں سے کوئی تعلق نہیں رکھتے۔ ان تمام لوگوں کا سلفیت سے کراہت و نفرت پر اتفاق و اتحاد ہے۔ اوریہ لوگ آپس میں اختلاف کے باوجود سلفیوں کے خلاف منصوبہ بندی اور بغض ونفرت پر متفق ہیں۔ جب کہ(تبلیغی جماعت والے) مملکت سعودی عرب اور بلاد خلیج میں اخوان المسلمون اور سروریوں کے لیے خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ میرے محترم نوجوان بھائیو!ان تمام گروہوں اور دھڑوں سے بچ کر رہیں جن پر مملکت سعودی عرب میں اپنی سر گرمیاں جاری رکھنے پر پابندیاں عائد ہیںاور ملک کا نظام ان کے ساتھ منسلک ہونے کی اجازت نہیں دیتا۔ ان تمام گروہوں کو چھوڑ کر حقیقی اہل سنت والجماعت سلفی حضرات کے ساتھ مل جائیں جو کہ توحید کے علماء ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جب انسان سیدھے منہج اور خالص عقیدہ توحید کو چھوڑ دیتا ہے تو اس کی عقل میں کمزوری اور خلل آجاتا ہے۔ شیخ محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ نے کتنی سچی کہی ہے جب آپ نے فرمایا: ’’ہمارا ایک بچہ بھی تمہارے ایک ہزار علماء پر غالب آسکتا ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter