Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

سے موسوم کرتے ہیں۔ اس لیے کہ یہ لوگ حکام طبقہ کو نہ گالیاں دیتے ہیں اور نہ ہی برا بھلا کہتے ہیں۔بلکہ وہ لوگوں کو نیکی کے کاموں میں حکمرانوں کی اطاعت کا حکم دیا کرتے ہیں۔ یہ لوگ عقیدہ و منہج میں سلفی ہیں۔مگر بعض وسائل کے استعمال میں غلطی کر جاتے ہیں۔ اور دعوت کے میدان حکمت اور وعظ و نصیحت میں سختی کر جاتے ہیں۔ ان کی فضیلت یہ ہے کہ انہوں نے بہت سے انقلابی لیڈروں اور دیگر جماعتوں جیسے اخوان المسلمین؛ سرورین اور تبلیغی جماعت والوں کی غلطیاں بڑے دھڑلے سے اس وقت میں بیان کیں جب دوسرے لوگ خاموش ہوگئے تھے۔ انہوں نے سلفی منہج اور دعوت کو اس وقت میں واضح طورپر کھول کربیان کیا جب بہت سارے لوگ چپ سادھے ہوئے تھے۔اور بہت سارے لوگوں پر حق واضح نہیں تھا۔منہج کا بہت ہی کم کوئی مسئلہ ایسا ہوگا جس میں ان کا اختلاف دوسرے لوگوں سے ہوا مگر حق ان لوگوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کی وجہ سے عوام الناس کو بہت فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے دلیل و برہان کی روشنی میں حق کو کھول کر بیان کیا۔ منحرفین اور اہل باطل پر کاری ضرب لگائی۔ اگر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے بعد یہ لوگ نہ ہوتے تو بہت سارے ممالک میں سلفی منہج اور توحید کی دعوت مٹ چکی ہوتی۔انہوں نے اخوان المسلمون؛ سروریہ ؛تبلیغی جماعت اور دیگر گروہوں کی غلطیاں اور عیوب واضح طور پر بیان کیے۔ اہل حدیث کی منقبت اور فضائل بیان کیے۔ لوگوں کو شرکیات خرافات بدعات اور راہ حق سے ہٹے ہوئے لوگوں سے خبردار کیا۔ اخوا ن المسلمون کے مرشدین اور بڑے مراجع کا فساد اور خرابیوں کو طشت ازبام کیا۔اور حکام کی طرف رجوع کرنے کی اہمیت بیان کی۔ بہت سارے علماء و مشائخ نے شیخ محمد امان جامی کی فضیلت و منقبت بیان کی ہے۔ ان کبار علمائے کرام میں علامہ شیخ عبدالعزیز رحمہ اللہ شیخ صالح اللحیدان صالح الفوزان اور شیخ عبد المحسن العباد حفظہم اللّٰہ تعالیٰ شامل ہیں۔
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter