Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

اللّٰہ کے میدان میں ان لوگوں کا منہج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہج کے خلاف ہے۔ اصل میں یہ اہل بدعت و تصوف کی دعوت ہے۔جب معاملہ ایسے ہی ہے تو پھر اس جماعت سے بچ کر رہنا واجب ہوجاتا ہے۔ خصوصا ہمارے ملک سعودی عرب میں جہاں پر اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے صحیح اور سلیم منہج و الی جماعت سلفی حضرات موجود ہیں جو کہ صراط مستقیم پر قائم ہیں۔‘‘ پھر آپ اس جماعت سے لوگوں کو ڈراتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’ یہ جماعت لوگوں کواللہ تعالیٰ پر ایمان لانے اور گناہ اور برائیاں ترک کرنے اور نیکی کے امور بجالانے کی دعوت دیتی ہے۔مگر مقام افسوس تو یہ ہے کہ نہ ہی توحید کی دعوت دیتے ہیں اور نہ ہی شرک سے منع کرتے ہیں۔ یہ لوگ بعض فروعی اعمال و عبادات اور ذکر و اذکار کی مشقیں کرتے رہتے ہیں۔ اور ان میں بعض اہل بدعات کے مناہج بھی پائے جاتے ہیں۔ جیساکہ خروج اور لمبے اور متعین مدت کے سفر۔ اور ایسے ہی یہ لوگ اس صحیح اور شرعی علم سے بھی بے نیازی برتتے ہیں جس علم کی روشنی میں صحیح عقیدہ اور شرعی عبادات و معاملات کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔ اور ایسے ہی مباحات(و مکروہات اورحرام و حلال)کا علم حاصل ہوتا ہے۔ ‘‘ اور اسی علم کی وجہ سے صحیح عقیدہ کے مخالف امور کا بھی علم حاصل ہوتا ہے۔ آخر میں آپ نے اپنی نصیحت کو اس بات پر ختم کیا ہے آپ اس جماعت کی طرف نسبت رکھنے کا حکم بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: یہ ایسی ناقص دعوت ہے جو کسی بھی طرح کچھ بھی کام نہیں آسکتی۔ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ ایسی جماعت سے نسبت رکھے یا ان کے ساتھ نکلے۔ اس لیے کہ اس جماعت کے ساتھ جانے میں دین میں بصیرت یا عقیدہ کی معرفت میں کچھ بھی فائدہ نہیں ہوگا۔
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter