Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

ایک دوسرے کو گمراہ قرار دیتے ہیں اور بغیر کسی کفریہ سبب کے ایک دوسرے پر کفر کے فتوے لگاتے ہیں۔ اس دینی تفریق اور گروہ بندی کا میں بالکل بھی قائل نہیں۔ بلکہ میری رائے یہ ہے کہ ان تمام گروہوں کوختم کرنا واجب ہے۔ اور ہم سب کو ایسے ہی ایک امت ہوجانا چاہیے جیسا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے دور میں لوگ ایک جماعت ہوا کرتے تھے۔ اور ہم میں سے جو کوئی عقیدہ یا قول و فعل کی راہ میں خطا کا مرتکب ہو تو ہم پر واجب ہوتا ہے کہ اس کی خیرخواہی کرتے ہوئے حق بات کی طرف اس کی رہنمائی کردیں۔ اگروہ راہ حق پر آجائے تو یہی چیز مطلوب ہے۔ اور اگر حق کسی دوسرے کے پاس ہو تو ہم پر اس کی طرف رجوع کرنا واجب ہو جاتا ہے۔اور اگر حق ہمارے ساتھ ہو اور وہ بلاوجہ اپنی بات پر اصرار کررہا ہو تو اس صورت میں ہم لوگوں کو اس کی رائے اور سوچ وفکر سے آگاہ اور خبردار کریں گے۔ اور یہ نظریہ و عقیدہ رکھنے کی کوئی ضرورت نہیں کہ وہ ایک گروہ ہے اور ہم ایک دوسرا گروہ ہیں۔ اور اس طرح سے ہم امت اسلامیہ کو دو گروہوں میں تقسیم کردیں۔ میری رائے یہ ہے کہ ہمارے لیے ضروری ہے بلکہ ہم پر واجب ہوتا ہے کہ اس گروہ بندی کے خلاف ایک ہوجائیں والحمد للّٰہ (لقاء ات الباب المفتوح) علامہ شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ : سوال:.... کیا علماء پر واجب ہوتا ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے ان جماعتوں تفرقہ بازی اور دھڑے بندی کے خطرات کو واضح کریں؟ جواب:.... ہاں!گروہ بندی اور تفرقہ بازی کے خطرات کو واضح طور پر بیان کرنا واجب ہوتا ہے تاکہ لوگوں کو بصیرت حاصل ہوسکے۔ اس لیے کہ عوام دھوکا کھا جاتے ہیں۔ کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے مختلف جماعتوں سے دھوکا کھایا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہی حق پر ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ ہم لوگوں کے سامنے طلبہ علم اور عوام کے سامنے اس دھڑے بندی اور تفرقہ بازی کے خطرات سے آگاہ کریں۔ اس لیے کہ اگر ہم خاموش رہیں گے تو لوگ سمجھیں گے علمائے کرام ان جماعتوں کے متعلق جانتے تھے مگر پھر بھی ان پر خاموش رہے ۔ تو اس
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter