ہوں یعقوبی فسوی خالص سلفی تھے۔ ‘‘اورمحمد بن محمد البہرانی رحمہ اللہ کے متعلق لکھتے ہیں:’’آپ بہترین دین دار اور سلفی آدمی تھے۔‘‘ (سیر اعلام النبلا:۱۳؍۱۸۳) اورایسے ہی احمد بن احمد بن نعمہ المقدسی رحمہ اللہ کے متعلق لکھا ہے کہ :’’ آپ سلف کے عقیدہ پر تھے۔‘‘ (معجم الشیوخ:۲؍۲۸۰)اور (سیر اعلام النبلا:۱۶؍۴۵۷) پرفرماتے ہیں: امام دار قطنی رحمہ اللہ سے صحیح سند کے ساتھ ثابت ہے کہ آپ فرمایا کرتے تھے:’’ علم کلام سے بڑھ کر کوئی چیز میرے نزدیک نا پسندیدہ نہیں۔ ‘‘میں کہتا ہوں: ’’آپ کبھی بھی علم کلام و جدال میں نہیں پڑے اور نہ ہی اس طرف کبھی توجہ دی۔ بلکہ آپ خالص مذہب پر تھے۔‘‘اور ابن صلاح رحمہ اللہ کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:’’میں کہتا ہوں:آپ سلفی تھے بہت اچھے عقیدہ پر تھے اور متکلمین کی تاویلات سے بہت دور تھے۔‘‘ (تذکر الحفاظ: ۴؍۱۴۳) اور عثمان بن خرزاذ طبری رحمہ اللہ کے حالات زندگی تحریر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’اور آپ بہت ذہین و فطین متقی پارسا باحیا نحوی لغوی اور سلفی تھے۔‘‘ (۲۳؍۱۱۸)اور علامہ زبیدی رحمہ اللہ کے حالات زندگی تحریر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:’’ آپ حنفی سلفی تھے۔‘‘ (سیر اعلام النبلا:۱۳؍۳۱۷)اور ابن ہبیرہ رحمہ اللہ کے حالات زندگی میں لکھتے ہیں: ’’آپ مذہب و عربیت اور عروض کے عالم تھے سلفی اور اثری تھے۔‘‘ (سیر اعلام النبلاء :۲۰؍۴۳۶)اور ابن المجد رحمہ اللہ کے حالات زندگی بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:’’ آپ انتہائی ذہین اور ثقہ عالم تھے متقی اور سلفی طریقہ پر تھے۔‘‘(سیر اعلام النبلاء:۲۳؍۱۱۸)