Maktaba Wahhabi

اسلاف کا راستہ

مؤلف: فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد المعتاز

ناشر: دارالمعرفہ

سال شائع: 1434ھ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

پھر ایسی نسبت کا اظہار کرنے میں کو ئی حرج نہیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے سلف صالحین فرمایا کرتے تھے: فلاں سلفی ہے اور فلاں اثری ہے۔ تزکیہ کا ہونا بہت ضروری ہے بلکہ تزکیہ واجب ہے۔ (محاضرہ طائف :بعنوان حق المسلم بتاریخ۱۴۱۳؍۱؍ ۱۶ہجری) اور شیخ ربیع مدخلی کے طائف میں التمسک بالمنہج السلفی کے عنوان سے دیے گئے لیکچر پر تبصرہ کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں:جناب ربیع مدخلی نے جو کچھ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی دعوت کے بارے میں فرمایا ہے وہ ایک حقیقت ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس سلفی دعوت کے نتیجہ میں اس ملک پر بڑا احسان فرمایا ہے۔ مگر اللہ تعالیٰ کے دشمنوں نے اس دعوت کا حلیہ بگاڑ دیا اور کہنے لگے: وہابی بدعتی جو کہ ایسے ایسے کرتے ہیں۔ حقیقت میں یہ گمراہ اور بدعتی لوگ ہیں۔ یہ لوگ یا تو حقیقت سے جاہل ہیں یا پھر جہلاء کے مقلد ہیں۔ یا پھر تیسرے اس گروہ سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں علم و بصیرت ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے گمراہ کردیا ہے۔ یہی لوگ سلفی دعوت کے دشمن ہیں۔ یا تو خود جاہل ہیں یا پھر جہلا کے مقلد ہیں یا پھر خواہشات نفس کے پیروکار اور تعصب کی آگ کے مارے ہوئے ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو کہ صرف اپنا پیٹ بھرنا جانتے ہیں اور ایسی بات کرتے ہیں جس سے ان کا دانہ پانی چلتا رہے۔(اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے محفوظ رکھے) اور آپ نے بعض طلبہ کرام کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا: ’’ہم آپ کو وصیت کرتے ہیں کہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں داخلہ لیکر تعلیم حاصل کریں۔ یہ ایک سلفی جامعہ ہے جو کہ طلبہ کو اہل سنت والجماعت کا عقیدہ سکھاتی ہے۔ ‘‘ سوال:....میں چاہتا ہوں کہ کلمہ سلف کا معنی بیان کیا جائے اور یہ بتایا جائے کہ سلفی کون ہیں....؟ جواب:....سلف اہل سنت و الجماعت ہیں جو کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے طریقہ کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہیں اور ان کے بعد قیامت تک آنے والے جو کہ
x
صفحہعنوان
5تقریظ
7مقدمہ
15اسلام کے میدان دعوت کے منہج
15اوّل:.... مدرسہ کبار العلما:
21اخوان المسلمون کے اقوال کی مثالیں:
25اخوان المسلمون اور صوفیت کی بیعت:
26اتحاد و قرابت کا دھوکا :
28اخوان المسلمون اور روافض کی تائید:
28اردن کے اخوان المسلمون اور خمینی انقلاب کے متعلق ان کا مؤقف
29اخوان المسلمون اور ایرانی انقلاب کی تائید:
30اخوان المسلمون اور لبنانی حزب اللہ(درحقیقت حزب الشیطان)کی تائید:
33اخوان المسلمون کی مبادیات:
34اخوان المسلمون کی خفیہ پلاننگ :
35اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب:
35وحدتِ ادیان :
36وحدتِ ادیان سے متعلق حسن الترابی کی آرا:
42اخوان المسلمون کے لیڈروں کے ارشادات
46شیخ حسن البنا:
48استاد تلمسانی:(مرشد عام اخوان المسلمون مصر):
49مرشدین ِ اخوان المسلمون اور جمہوریت
53سروریہ :
54سروریہ کی تأسیس:
56خود ساختہ فرقہ جامیہ
60تبلیغی جماعت
66تبلیغی جماعت کے چیدہ چیدہ اوصاف
69[تبلیغی جماعت اور علمائے عرب]
74جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف:
79تفرقہ بازی کے خطرات اور نقصانات پر علمائے کرام کی رائے
88عبرت انگیز کلمہ:
91جزیرہ عرب میں سلفی دعوت:
91سلفیت یا سلفی نام کی شرعی حیثیت:
98عصر حاضر کے علمائے کرام:
100سلفیت اور لغت عرب میں شہرت:
110جناب عزت مآب شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ :
110ولی عہد جناب شہزادہ نائف بن عبدالعزیز رحمہ اللہ :
118منہج سلفی میں خلل اندازی؟
122سلفیت کے رہنما اصول :
Flag Counter