Maktaba Wahhabi

20 - 181
’’بلا شبہ سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔اس سے مدد مانگتے اور اسی سے ہم بخشش طلب کرتے ہیں۔ہم اپنے نفسوں کے شر اور اپنی بد اعمالیوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔جسے اللہ تعالیٰ(سیدھی)راہ سجھا دے،اسے کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جسے وہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں(ہو سکتا)۔میں گو اہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔اس(اللہ رب العالمین)نے قیامت تک کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق دے کر(جنت کی)خوشخبری دینے والا اور(اللہ کی پکڑ سے)ڈرانے والا بنا کر بھیجا(کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تاقیامت کوئی نبی نہیں آنے والا۔)جس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت و فرمانبرداری کی وہ ہدایت پر رہا اور جس نے ان دونوں کی نا فرمانی کی اس نے صرف اپنے آپ کو ہی مصیبت میں ڈالا،وہ اللہ تعالیٰ کا کچھ نقصان نہیں کر سکتا۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو، جیساکہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تمہیں موت نہ آئے مگر اس حال میں کہ تم مسلمان ہو۔لوگو! اپنے رب سے ڈرو،جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور(پھر)اس(جان)سے اس کی بیوی کو پیدا کیا۔پھر ان دونوں سے بہت سارے مرد اور عورتیں پیدا کر کے(زمین پر)پھیلا دیے۔اور ڈرو اللہ سے کہ جس کے نام پر تم ایک دوسرے سے(حاجت براری کے لیے)سوال کرتے ہو۔اور ناتا توڑنے سے بھی ڈرو۔ بلا شبہ اللہ تمہارے اوپر نگہبان ہے۔اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو اور بات سیدھی(سچی)کہا کرو۔(ایسا کرو گے تو)اللہ تمہارے اعمال کی اصلاح کر دے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا، اور جس نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول(صلی اللہ علیہ وسلم)کی اطاعت کی اس نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔
Flag Counter