Maktaba Wahhabi

54 - 129
علامہ ابن الجزری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’آپ دیکھیں انہیں نے کیسے ﴿الصراط﴾ اور ﴿المصیطرون﴾ کو سین سے مبدلہ صاد کے ساتھ لکھا ہے اور أصلی کلمہ سین سے اعراض کر لیا ہے۔ تاکہ سین والی قراءت اصل کے مطابق نکل آئے… جو اگرچہ رسم کے مخالف ہے… اور رسم اور اصل والی دونوں قراءت برابر ہو جائیں اور اشمام والی قراءت کا احتمال پیدا ہو جائے۔ اگر اس کلمہ کو اصل کے مطابق سین سے لکھا جاتا تو اشمام والی قراءت فوت ہو جاتی اور غیر سین والی قراءت کو رسم اور أصل دونوں کے خلاف سمجھا جاتا۔[1] یہی وجہ ہے کہ سورۃ الاعراف والے ﴿بصطۃ﴾[2] میں صاد کے ساتھ لکھے جانے کی وجہ سے اختلاف مشہور ہے۔ جبکہ سورۃ البقرۃ والے ﴿بسطۃ﴾[3] میں سین کے ساتھ لکھے جانے کی وجہ سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔ ‘‘[4]
Flag Counter