Maktaba Wahhabi

عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام

مؤلف: غلام مصطفی ظہیر امن پوری

ناشر: دار التخصص و التحقیق جہلم

نزول عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام پر قرآنی دلائل قرآن کریم میں یہ مضمون مختلف طریقوں سے بیان ہوا ہے اور اس کے لئے الگ الگ اسالیب اپنائے گئے ہیں، جن کو سیاق وسباق سے بھی سمجھا جاسکتا ہے اور سلف امت کی تفاسیر نے بھی ان کو کھول کر بیان کردیا ہے، فَجَزَاہُمُ اللّٰہُ خَیْرًا 1. ارشادِ باری تعالیٰ ہے : ﴿وَإِنَّہٗ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَۃِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِہَا وَاتَّبِعُونِ ہٰذَا صِرَاطٌ مُسْتَقِیمٌ، وَّلَا یَصُدَّنَّکُمُ الشَّیْطَانُ إِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ مُبِینٌ﴾ (الزُّخرف : 62-61) ’’(اے پیغمبر کہہ دیجئے کہ) یقینا عیسیٰ علیہ السلام قیامت کی نشانی ہیں، اس کے وقوع میں شک نہ کرو، میرا اتباع کرو، یہی سیدھا راستہ ہے، کہیں شیطان تمہیں اس راستے سے نہ روک دے، یہ تمہارا واضح دشمن ہے۔‘‘ ٭ امام قتادہ رحمہ اللہ اس آیت کے بارے میں فرماتے ہیں : نُزُولُ عِیسَی ابْنِ مَرْیَمَ عِلْمٌ لِّلسَّاعَۃِ ۔ ’’عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کا نزول قیامت کی نشانی ہے۔‘‘ (تفسیر الطّبري : 20/633، وسندہٗ حسنٌ، ھجر) ٭ اسماعیل بن ابی کریمہ سدی اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں :
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
6نزول عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام پر قرآنی دلائل
19نزول عیسیٰ علیہ السلام اور متواتر احادیث
44اسلاف امت کی تصریحات
58انکار نزول کی بدعت اور اس سے متعلقہ مباحث
59وفات عیسیٰ علیہ السلام
72قبر عیسیٰ علیہ السلام
80نزول عیسیٰ علیہ السلام اور امت محمدیہ
81رفع کا معنی
84آیت استخلاف سے عدم نزول کا استدلال
87سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور مہدی دو مختلف شخصیات
90مسیح کی نشانیوں میں تعارض کا قضیہ
Flag Counter