کی تصریح نہیں کی۔2. سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے منسوب ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:لَا مَہْدِيَّ إِلَّا عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ ۔’’مہدی سوائے عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کے کوئی نہیں۔‘‘(سنن ابن ماجہ : 4039، المستدرک للحاکم : 8363)سند ضعیف ہے؛1. محمد بن خالد جندی مجہول ہے۔(تقریب التّہذیب لابن حجر : 5849)الطیوریات لابی الطاہر السلفی (291)، تہذیب الکمال للمزی (25/149) میں ہے کہ امام یحییٰ بن معین نے اسے ’’ثقہ‘‘ کہا ہے، یہ قول ثابت نہیں، اس کے راوی احمد بن محمد بن مومل ابوبکر صور ی کی توثیق نہیں مل سکی۔2. حسن بصری مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی۔ اسی طرح ائمہ حدیث وسنت نے اس روایت کو قبول نہیں کیا ۔٭ امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں :ھٰذَا حَدِیثٌ مُّنْکَرٌ ۔’’یہ حدیث منکر ہے۔‘‘(العِلَل المتناہیۃ لابن الجَوزي : 2/862)٭ حافظ بیہقی (بیان الخطأ : 299) اور ذہبی رحمہما اللہ (میزان الاعتدال : 3/535) نے اسے ’’منکر‘‘ قرار دیا ہے، علامہ صنعانی رحمہ اللہ نے ’’موضوع‘‘ (من گھڑت)کہا ہے۔ (الفوائد المجموعۃ للشّوکاني، ص 510)