Maktaba Wahhabi

عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام

مؤلف: غلام مصطفی ظہیر امن پوری

ناشر: دار التخصص و التحقیق جہلم

٭ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اسے ’’ضعیف‘‘ کہا ہے۔ (مِنہاج السّنّۃ النّبویۃ : 2/167، 168) ٭ علامہ ملا علی قاری حنفی رحمہ اللہ لکھتے ہیں : ضَعِیفٌ بِاتِّفَاقِ الْمُحَدِّثِینَ ۔ ’’یہ حدیث باتفاق محدثین ضعیف ہے۔‘‘ (مِرقاۃ المَفاتیح : 8/3448) ٭ علامہ قرطبی رحمہ اللہ (671ھ) لکھتے ہیں : قِیلَ : الْمَہْدِيُّ ہُوَ عِیسٰی فَقَطْ وَہُوَ غَیْرُ صَحِیحٍ لِأَنَّ الْـأَخْبَارَ الصِّحَاحَ قَدْ تَوَاتَرَتْ عَلٰی أَنَّ الْمَہْدِيَّ مِنْ عِتْرَۃِ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَلَا یَجُوزُ حَمْلُہٗ عَلٰی عِیسٰی، وَالْحَدِیثُ الَّذِي وَرَدَ فِي أَنَّہٗ (لَا مَہْدِيَّ إِلَّا عِیسٰی) غَیْرُ صَحِیحٍ ۔ ’’یہ جو کہا جاتا ہے کہ مہدی صرف سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ہیں، تویہ بات درست نہیں، کیونکہ صحیح احادیث تواتر کے ساتھ دلالت کرتی ہیں کہ مہدی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عترت سے ہوں گے، ان کو سیدنا عیسیٰ علیہ السلام پر محمول کرنا جائز نہیں اور جس حدیث میں آیا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام کے سوا کوئی مہدی نہیں، وہ ثابت نہیں ہے۔‘‘ (تفسیر القُرطبي : 8/122)
x
صفحہعنوان
4مقدمہ
6نزول عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام پر قرآنی دلائل
19نزول عیسیٰ علیہ السلام اور متواتر احادیث
44اسلاف امت کی تصریحات
58انکار نزول کی بدعت اور اس سے متعلقہ مباحث
59وفات عیسیٰ علیہ السلام
72قبر عیسیٰ علیہ السلام
80نزول عیسیٰ علیہ السلام اور امت محمدیہ
81رفع کا معنی
84آیت استخلاف سے عدم نزول کا استدلال
87سیدنا عیسیٰ علیہ السلام اور مہدی دو مختلف شخصیات
90مسیح کی نشانیوں میں تعارض کا قضیہ
Flag Counter