Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

639
کرے گا، اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن علماء اورفقہاء کی جماعت میں اٹھائے گا۔ایک اورحدیث میں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس فقیہ عالم کی حیثیت سے اٹھائےگا۔ ماہرین حدیث نے کثرت اسانید کے باوجود اس حدیث کو ضعیف قراردیا ہے۔پھر بھی اہل علم نے چالیس چالیس احادیث کے باکثرت مجموعے ترتیب دیے ہیں۔ان مجموعوں میں سب سے زیادہ شہرت ومقبولیت امام ابوزکریا یحییٰ بن شرف النووی(متوفی 676ھ) کی مرتبہ”الاربعین“ کو حاصل ہوئی۔ ”الاربعین“ کااطلاق چالیس احادیث کے مجموعے پر ہوتا ہے، لیکن امام نووی کا مجموعہ بیالیس احادیث پر محیط ہے۔ ان احادیث پر عنوان قائم کرکے مفردات حدیث کی تشریح کی گئی ہے اور ہرحدیث کے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔پروفیسر سعید مجتبیٰ نے اس”الاربعین“ کااردو ترجمہ کیا ہے جو فاروقی کتب خانہ ملتان کی طرف سے شائع ہوا ہے۔ 2۔شرح اربعین نووی:اہل علم میں امام نووی کی اربعین کو بے حد پذیرائی ملی اور انھوں نے فارسی اوراردو زبانوں میں اس کے متعدد شروح وحواشی لکھے اور اس کے نظم ونثر میں ترجمے کیے گئے۔پروفیسر سعید مجتبیٰ سعیدی نے اس کی شگفتہ اردو میں تشریح کی ہے اور ہرمسئلہ قرآن وحدیث کی روشنی میں واضح کیا ہے، جس کی وجہ سے اس کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔خطیبوں اور واعظوں کے لیے یہ شرح بالخصوص فائدہ مند ہوگی۔کتابی صورت میں اسے ادارہ دارالسلام نے خوبصورت انداز میں شائع کیا ہے۔کتاب 224صفحات پر مشتمل ہے۔ 3۔الصحيفه في العشرة الضعيفه:جامعہ سلفیہ(فیصل آباد) میں تکمیل تعلیم کے آخری سال سعید مجتبیٰ نے(تخريج الاحاديث العشرة الضعيفه من كتاب الحدود من سنن ابي داؤد)کے عنوان سے مقالہ لکھا تھا اور پھر یہی مقالہ(الصحيفه في العشرة الضيعفه) کے مختصر مگر جامع نام سے پیش کیا تھا۔ 4۔تخريج الاحاديث الواردة في حد السرقة وما يستنبط منها من احكام:یہ مقالہ سعید مجتبیٰ نے مدینہ یونیورسٹی کے تعلیم کے آخری سال لکھا تھا۔اس میں سرقہ سے متعلقہ احادیث کی تخریج کی گئی ہے اور اس موضوع کی ہرحدیث سے جو مسائل مستنبط ہوتے ہیں، ان کی نشاندہی کی گئی ہے یہ مقالہ غیر مطبوعہ ہے۔ 5۔احادیث عمامہ اور ان کی استنادی حیثیت:ماہنامہ”محدث“(لاہور) میں”عمامہ اور اتباع سنت“ کے عنوان سے ایک مقالہ شائع ہوا تھا۔جس میں امام بیہقی کی شعب الایمان کے حوالے سے ایک روایت نقل کرکے عمامے کی فضیلت بیان کی گئی تھی۔پروفیسر سعید مجتبیٰ نے
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter