Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

640
”احادیث عمامہ اور ان کی استنادی حیثیت“کے عنوان سے ماہنامہ”محدث“ (لاہور) میں مقالہ لکھا، جس میں عمامہ باندھنے سے متعلق احادیث کی استنادی حیثیت کو واضح کیا۔ 6۔آداب دین ودنیا:اامام احمد، امام نسائی، ترمذی، اور ابن حبان وغیرہ محدثین عظام نے بروایت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث روایت کی ہے کہ (مَا ذِئْبَانِ جَائِعَانِ أُرْسِلَا فِي غَنَمٍ، بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حِرْصِ الْمَرْءِ عَلَى الْمَالِ وَالشَّرَفِ لِدِينِهِ) یعنی” وہ بھوکے بھیڑیے جنھیں بکریوں کے ریوڑ میں چھوڑدیا جائے، اتنا نقصان نہیں کرسکتے، جتنا نقصان دنیا کے مال اور عزت وشہرت کی حرص سے انسان کے دین کا ہوتا ہے“ اس حدیث کی جامعیت کے پیش نظر مشہور محدث امام ابن رجب حنبلی نے ایک مستقل کتاب میں اس کی مفصل شرح کی ہے۔سعید مجتبیٰ نے”آدابِ دین ودنیا“ کے زیر عنوان اس کا اردو ترجمہ کیا جو ماہنامہ ”محدث“(لاہور) کی چند قسطوں میں چھپا۔ 7۔غاية النفع في شرح تمثيل المومن بخامة الزرع:صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (مَثَلُ المُؤْمِنِ كَمَثَلِ الخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ، مِنْ حَيْثُ أَتَتْهَا الرِّيحُ كَفَأَتْهَا، فَإِذَا اعْتَدَلَتْ تَكَفَّأُ بِالْبَلاَءِ، وَالفَاجِرُ كَالأَرْزَةِ، صَمَّاءَ مُعْتَدِلَةً، حَتَّى يَقْصِمَهَا اللّٰه إِذَا شَاءَ) ”یعنی مؤمن کی مثال لہلہاتی ہوئی کھیتی کی ہے۔کسی طرف سے بھی آنے والی ہوا سے جھکا دیتی ہے۔جب وہ سیدھی ہوتی ہے تو اسے دوبارہ کسی مشکل اورمصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس کے برعکس فاجرآدمی کی مثال صنوبر کے سیدھے اور مضبوط درخت کی سی ہے جو ہوا کے جھونکوں سے سرنگوں نہیں ہوتا بلکہ اللہ جب چاہے سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔“ اس حدیث کی شرح میں امام ابن رجب حنبلی نے ایک مستقل کتاب تصنیف کی ہے۔سعید مجتبیٰ نے اس کا اردو ترجمہ کیا جورسالہ”محدث“ کی جلد 22 کے شمارہ نمبر 8 میں چھپا۔ 7۔اللؤ اللؤ والمرجان:یہ کتاب دو جلدوں پر محتوی ہے۔اس میں علامہ محمد فواد عبدالباقی نےصحیح بخاری اور صحیح مسلم کی 1906ء؁ احادیث جمع کردی ہیں۔سعیدمجتبیٰ نے اس کا اردور ترجمہ کیا ہے اور جس حدیث سے جو مسائل مستنبط ہوتے ہیں، وہ مناسب انداز مین بیان کردیے ہیں۔یہ کتاب ادارہ دارالسلام کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ 8۔الفتح الرباني لترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني:کتب احادیث میں مسندامام احمد بن حنبل ایک معروف اور اہم ترین کتاب ہے جو چالیس ہزار احادیث کاضخیم تریں
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter