Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

641
مجموعہ ہے۔”مسند“اصولِ حدیث کی ایک اصطلاح ہے۔مسند نام کی کتاب میں احادیث عام فقہی انداز کے ایوب قائم کرکے درج نہیں کی جاتیں بلکہ صحابی کانام بطور عنوان لکھ کر اس صحابی سے مروی احادیث درج کی جاتی ہیں، اگرچہ وہ احادیث کسی موضوع سے تعلق رکھتی ہوں۔مثلاً ایک حدیث وضو سے تعلق رکھتی ہے تو اس کے ساتھ دوسری حدیث تجارت سے متعلق ہے۔ایک جہاد کے سلسلے کی ہے تو اس سے اگلی روزے کے بارے میں ہے۔اس طرح کسی حدیث کا تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔امام عبدالرحمٰن الساعاتی نے بے حد محنت کرکے مسند امام احمد کو فقہی ابواب کے تحت مرتب کردیا ہے اور اس کا نام(الفتح الرباني لترتيب مسند امام احمد بن حنبل الشيباني) رکھا ہے۔اس فقہی تبویب وترتیب کی صورت میں اس کتاب سے استفادہ بہت آسان ہوگیا ہے۔امام موصوف نے ہرحدیث کی تخریج بھی کردی ہے۔یہ بہت بڑی خدمت ہے جو امام رحمۃ اللہ علیہ نے سرانجام دی ہے۔اصل کتاب چوبیس اجزاءپر مشتمل ہے۔پروفیسر سعید مجتبیٰ اور چند اہل علم اس کااردو ترجمہ کررہے ہیں۔ 9۔تدريب الراوي:مصطلح الحديث کے موضوع کی جامع کتاب”علوم الحدیث“ ہے جو مقدمہ ابن صلاح کے نام سے متعارف ہے۔اس کتاب نے اہل علم میں بڑی شہرت پائی اور اس کے شروح، ذیول، حواشی اور اختصارات وزوائد لکھے گئے۔بعض نے اسے منظوم بھی کیا۔امام نووی نے مقدمہ ابن صلاح کا اختصار کیا، جسے ”الارشاد“ کے نام سے موسوم کیا۔بعد میں اس کا مزید اختصار کیا اور اس کا نام رکھا(التقريب والتيسر لمعرفة سنن البشير النذير)متعدد اہل علم نے امام نووی کے اس اختصار(التقریب) کی شروح قلم بند کیں، جن میں امام جلال الدین سیوطی کا اسم گرامی بھی شامل ہے۔انھوں نے اس موضوع کو بڑا مفتح اورمصرح کردیا۔سعید مجتبیٰ سعیدی نے اس کتاب کو اردو کے قالب میں ڈھالا۔یہ سطور 16۔جولائی 2005ء کو لکھی جارہی ہیں۔اس تاریخ تک یہ اردو ترجمہ شائع نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں سعید مجتبیٰ نے مندرجہ ذیل عربی کتابوں کااردو ترجمہ کیا۔ آداب الدعاء کتاب التوحید، تحقیق کلمۃ الاخلاص، عبداللہ علوان کی(الاستشارة والاستخاره) کااردو ترجمہ۔عادل مختار کی الوفاء(بالعهد والصدق في العهد) کا ترجمہ۔ابوعبدالرحمٰن مصری کی ”العبر“کاترجمہ۔مجدی فتحی السعید کی”حقوق الوالدین“ کاترجمہ۔سمیر الحلبی کی ”الایثار“ کا ترجمہ۔ان کی ایک کتاب”آدابِ حج“ ہے۔ پروفیسر سعید مجتبیٰ ماشاء اللہ اب تک کافی کام کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ اللہ کے فضل سے جاری ہے۔
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter