Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

661
احمد غضنفر اس اخبار میں میرے ساتھ کام کرتے تھے۔ان دنوں ہم نے”اہلحدیث“ کا ضخیم حرمین شریفین نمبر شائع کیا تھا، جس میں اس موضوع کے مختلف پہلوؤں پر متعدد اہل علم کے عربی اوراردو مضامین شائع کیے گئے تھے۔اس نمبر نے بڑی مقبولیت حاصل کی۔ ٭ ہفت روزہ”اہلحدیث“(لاہور) کاشاہ خالد نمبر شائع کیا۔ ٭ تقریباً ایک سال ریڈیو پاکستان(لاہور) میں مختلف موضوعات پر مولانا محمود احمد غضنفر کی تقریروں کا سلسلہ جاری رہا۔ ٭ کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل اچھرہ کے قیدیوں میں انھوں نے کئی مرتبہ قرآن مجید کا درس دیا۔ ٭ 1982ء؁ میں جامعہ الفیصل الاسلامیہ کے نام سے ایک تعلیمی ادارہ قائم کیا۔اس ادارے کا آغاز مسجد مزمل اہلحدیث واقع بند روڈ(لاہور) سے کیا گیاتھا، جس میں سولہ فلپائنی طالب علم تعلیم حاصل کرتے تھے۔پھر اس ادارے کی مستقل بلڈنگ اعوان ٹاؤن( لاہور) میں بنائی گئی۔اس میں تقریباً تین سو فلپائنی طالب علم داخل تھے۔ان کے علاوہ جزائر قمر، انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا، افغانستان اور پاکستان کے طلباء حصولِ تعلیم کرتے رہے۔ مولانا ممدوح نے یہ سب کام مسلک اہلحدیث کی خدمت اوراشاعت کی غرض سے کیے اور جو تعلیمی ادارے جاری کیے، وہ جماعت کی ملکیت تھے۔ محمود احمد غضنفر نے بہت سے غیر ملکی سفر بھی کیے۔چارمرتبہ برطانیہ، چار مرتبہ کویت اور چار مرتبہ متحدہ عرب امارات گئے۔بارہ دفعہ سعودی عرب جانے کی سعادت سے بہرہ مند ہوئے۔اس کے علاوہ ہندوستان، فلپائن، اور افغانستان کے سفر کیے۔ اب ان کی خدمت حدیث کی تفصیل ملاحظہ فرمائیے۔ 1۔ضياء الكلام شرح عمدة الاحكام: علامہ عبدالغنی مقدسی حنبلی کی تصنیف عمدۃ الاحکام بہت مشہور کتاب ہے۔مولانا محمود احمد غضنفر نے”ضیاء الاکلام“ کے نام سے اس کا اردو ترجمہ کیا اور خوبصورت انداز سے اس کی شرح کی۔ مثلاً معنی الحدیث، مفہوم الحدیث، مفردات الحدیث اوراحکام الحدیث کے عنوانات سے متعلقہ حدیث کی وضاحت فرمائی۔یہ کتاب صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی 410 احادیث پر مشتمل اور بڑے سائز کے 670 صفحات کا احاطہ کیے ہوئے۔اس کے مقدمے میں مصنفین صحاح کا تعارف کرایا گیا ہے۔ 2۔مصابيح الخيام ترجمه كتاب الاحكام: علامہ ابن رقیق العید کی یہ کتاب دوجلدوں پر مشتمل ہے۔محمود احمد غضنفر نے اس کا اردو ترجمہ کیا ہے۔
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter