Maktaba Wahhabi

دبستان حدیث

مؤلف: محمد اسحاق بھٹی

ناشر: مکتبہ قدوسیہ

سال شائع: 2008

662
3۔احاديث قدسيه: 4۔احاديث نبويه: ترجمہ اربعین نوویہ۔ 5۔احاديث الجهاد: 6۔ندرة الاحاديث:ترجمہ وتفہیم نخبۃ الاحادیث۔ حدیث کے موضوع کے علاوہ مولانا محمود احمدغضنفر نے صحابہ کرام، صحابیات، تابعین، تابعات کی سوانح حیات پرگیارہ ضخیم کتابیں سپرد قلم کیں۔ان میں بعض تالیفات ہیں اور بعض تراجم۔ نسباءالانبیاءاور حیات انبیاء علیہم السلام کے موضوع پران کی علیحدہ علیحدہ دو کتابیں چھپ چکی ہیں۔ یہ سطور۔15۔جولائی 2005ء؁ کو لکھی جارہی ہیں۔اس وقت تک مولانا محمود احمدغضنفر ماشاءاللہ 43 کتابیں(بصورت تصنیف وترجمہ) مکمل کرچکے ہیں اور چند کتابوں کے علاوہ تمام کتابیں چھپ گئی ہیں۔ اب ان کی زیادہ تر توجہ خدمت قرآن کی طرف ہے۔یہ خدمت وہ”ضیاء القرآن فی کلام الرحمٰن“ کے نام سے سرانجام دے رہے ہیں۔ان سطور کی تحریر تک سورہ فاتحہ، سورہ نور، سورہ یٰس، سورہ حجرات اورسورہ مزمل پر کام ہوچکاہے۔یہ سورتیں الگ الگ کتابی صورت میں منظر عام پرآرہی ہیں۔ علاوہ ازیں پہلے پارے کی تفسیر مکمل کرلی گئی ہے۔دوسرے پارے کا بھی کافی حصہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔پانچ پاروں کی ایک جلد شائع ہوگی جو پہلی جلد ہوگی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔اس تفسیر کا انداز یہ ہے:القرآن، معانی القرآن، مفردات القرآن، مفہوم القرآن اورفوائد القرآن۔ مولانا محمود احمد غضنفر تقریباً پانچ سال سے بیمار چلے آرہے ہیں، لیکن بیماری کے ایام میں بھی اللہ نے ان کوتوفیق مرحمت فرمائی اور انھوں نے ترجمہ وتالیف کے سلسلے کا بہت کم کیا۔وہ مستقل مزاج، باہمت اور خوش مزاج وخوش طبع اہل علم ہیں۔میں جب بھی مزاج پرسی کے لیے ان کے پاس گیا، وہ بے حد خندہ پیشانی سے پیش آئے اورہرحال میں اللہ تعالیٰ کا شکر اداکیا۔الحمدللہ علی کل حال۔ دوستوں کی خاطر داری، مہمان نوازی، فراخ حوصلگی اوراپنی استطاعت سے بڑھ کر مستحق کی اعانت ان کی زندگی کے ضروری اجزاء ہیں۔طویل مدت سے میرے ان سے گہرے مراسم ہیں، میں نے انھیں ہمیشہ خندہ رو اور مطمئن پایا۔یہ اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جو انھیں عطا فرمائی گئی ہے۔ کچھ عرصے سے انھوں نے لاہور کی سکونت ترک کردی ہے اور شیخو پورہ میں اقامت اختیار فرمالی ہے۔ان کی اولاد پانچ بیٹیاں ہیں اور ایک بیٹا۔ اولاد تعلیم یافتہ ہے۔بیٹے کا نام حافظ ضیاء
x
صفحہعنوان
7حرف اوّل
9حدیث اور اہلحدیث
19حرفے چند
27حضرت میاں سید نذیر حسین دہلوی رحمۃ اللہ علیہ
107حضرت میاں صاحب کے گیارہ تلامذہ کرام
109مولانا شمس الحق عظیم آبادی
144مولانا عبدالعزیز رحیم آبادی
182مولانا عبدالرحمٰن مبارک پوری
216مولانا محمد بشیر فاروقی سہسوانی
226مولانا ابو سعید شرف الدین دہلوی
231مولانا ابوعبدالرحمٰن محمد پنجابی
237مولانا ابو محمد ابراہیم آروی
246مولانا محمد حسین لکھوی
249مولانا عبدالغفار نشر مہدانوی
251مولانا رفیع الدین شکرانوی
252مولانا فقیر اللہ مدراسی
255دیگر چوبیس خوش بخت خدام حدیث
257مولانا عبداللہ صدیقی الٰہ آبادی
259نواب سید صدیق حسن خاں
286سید ابو الخیر احمد برق حسنی لکھنوی
289مولانا عبدالقادر لکھوی
292مولانا عطاء اللہ لکھوی
298مولانا محمد یونس دہلوی
305مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی
312مولانا عبدالحق ہاشمی
321مولانا عبدالغفار حسن
351مولانا سلطان محمود
354مولانا عبدالحق شہید
357مولانا ابو الفضل عبدالحنان علوی
359مولانا ابو الحسنات علی محمد سعیدی
367حافظ احمداللہ بڈھیمالوی
377مولانا عبداللہ (گوجرانوالہ)
382مولانا ابو البرکات احمد
394حافظ عبدالغفورجہلمی
424مولانا عبدالغفار رضامرانی
445مولانا محمود احمد میر پوری
452مولانا عبدالرشید لداخی ندوی
459حافظ عبدالقہار سلفی دہلوی
462حافظ محمد الیاس سلفی
464مولانا عبدالصمدرؤف
469حافظ عبدالرحمٰن گوہڑوی
475موجودین۔۔۔چوبیس عالی ہمت حضرات
476مولانامحمدرفیق اثری
482مولانا محمد علی جانباز
489مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی
521مولانا عبداللہ امجد چھتوی
529مفتی عبید اللہ خاں عفیف
537حافظ عبدالمنان نور پوری
553حافظ عبدالستار حماد
577حافظ صلاح الدین یوسف
588مولانا ابو الاشبال احمد شاغف
594مولانا اللہ یار خاں
598مولانا عبدالسلام رحمانی
608ڈاکٹر صہیب حسن
614ڈاکٹر سہیل حسن
617ڈاکٹر عبدالعلیم بستوی
621مولانا صلاح الدین مقبول احمد
633پروفیسر محمد اقبال کیلانی
638پروفیسر سعیدمجتبیٰ سعیدی
642حافظ محمد بنیامین طور
646حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی
653ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد
660مولانا محمود احمد غضنفر
664مولانا عبدالرشید اٹاروی
667مولانا عبدالرشیدضیاء
669پروفیسر محمد اکرم نسیم ججہ
Flag Counter