Maktaba Wahhabi

40 - 96
’’اے لوگو ! اپنی جانوں پر نرمی کرو، تم کسی بہرے یاغائب کو تو نہیں پکارتے تم سننے والے اور دیکھنے والے کو پکارتے ہو، اور وہ ہر وقت تمہارے ساتھ ہے اور جسے تم پکاررہے ہو ۔وہ تمہاری سواری کی گردن سے بھی زیادہ تمہارے قریب ہے ۔‘‘ (۱۲) … دعائیہ کلمات اصرار و تکرار سے بار بار کہیں : دعاء کرتے وقت دعاء کے الفاظ دو دو تین تین مرتبہ دہرائیں، بار بار کہیں جیسے کوئی آدمی اللہ تعالیٰ سے رزق مانگتا ہے تو صرف ایک مرتبہ ہی ’’ اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِیْ ‘‘ کہہ کر نہ چھوڑدے بلکہ ان الفاظ کو بار بار کہیں ، کم ازکم تین مرتبہ کہیں : ((اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِیْ ،اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِیْ، اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِیْ ))۔ ’’اے اللہ !ہمیں رزق دے، اے اللہ! ہمیں رزق دے ،اے اللہ! ہمیں رزق دے ‘‘ جیساکہ صحیح مسلم میں ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے : ((کَانَ النَّبِیُّ صلي ا للّٰه عليه وسلم اِذَا دَعَا کَرَّرَ ثَلَاثاً))۔ [1] ’’ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب دعاء فرماتے تو دعائیہ کلمات کو تین تین مرتبہ دہراتے تھے ‘‘ جبکہ ابو داؤدو نسائی اور صحیح ابن حبان میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے : (( أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي ا للّٰه عليه وسلم کَانَ یُعْجِبُہٗ أَنْ یَّدْعُوَثَلَاثاً وَ یَسْتَغْفِرَ ثَلَاثاً))۔ [2]
Flag Counter