Maktaba Wahhabi

56 - 86
( [رَبَّنَا (ارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ)]۔ د: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیس دعائیں: ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کردہ متعدد دُعاؤںمیں رزق طلب کیا گیا ہے۔ اس مقام پر ایسی دعاؤں کو حسبِ ذیل تین عنوانات کے تحت توفیقِ الٰہی سے پیش کیا جا رہا ہے: ا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے لیے کی ہوئی دعائیں ب: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسروں کو بتلائی ہوئی دعائیں ج: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسروں کے لیے کی ہوئی دعائیں ا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنے لیے کی ہوئی دعائیں: ۷-۱: امام بخاری نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: [’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ کی جانے والی دُعا: [رَبَّنَا آتِنَا فِيْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِيْ الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ] تھی۔‘‘] [1] [(اے)ہمارے رب! ہمیں دنیا میں [حَسَنَۃً] دیجیے اور آخرت میں (بھی) [حَسَنَۃً] اور ہمیں (دوزخ کی) آگ کے عذاب سے بچایئے]۔ امام مسلم کی حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت کردہ حدیث میں، آغازِ دُعا میں [رَبَّنَا] کی بجائے [اَللّٰہُمَّ] ہے۔ [2]
Flag Counter