نے (اُن کے لیے دُعا کرتے ہوئے) کہا:
’’اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَہٗ فِیْ بَیْعِہٖ… أَوْ قَالَ … فِي صَفْقَتِہٖ۔‘‘ [1]
[’’اے اللہ! اُس کے لیے اُس کی تجارت… یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا… اُس کے سودے میں برکت عطا فرمایئے ‘‘]۔
تنبیہ:
اپنے لیے یہ دُعا کرنے والا شخص حسب ِذیل الفاظ کہے:
( [اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِيْ فِيْ بَیْعِيْ۔]
[اے اللہ ! میرے لیے میری تجارت میں برکت عطا فرمایئے]۔
اور اگر چاہے، تو کہے:
( [اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِيْ فِيْ صَفْقَتِيْ۔]
[اے اللہ! میرے لیے میرے سودے میں برکت عطا فرمایئے]۔
اپنے ساتھ کسی دوسرے شخص یا اشخاص کو دعا میں شامل کرنے کی صورت میں کہے:
( [اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِنَا فِيْ بَیْعِنَا۔]
[اے اللہ! ہمارے لیے ہماری تجارت میں برکت عطا فرمایئے]۔
اور اگر چاہے، تو کہے:
( [اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لِنَا فِيْ صَفْقَتِنَا۔]
[اے اللہ! ہمارے لیے ہمارے سودے میں برکت فرمائیے]۔
وَاللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔
|