Maktaba Wahhabi

202 - 224
﴿وَالَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ فِیْ آذَانِہِمْ وَقْرٌ﴾ (فصلت: ۴۴) اور یہیں سے بات ہی بات میں ہم یہ بیان بھی کرنا چاہیں گے کہ مومن حق تک کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اور کیسے بے سود اختلاف سے کنارہ کش رہ سکتا ہے۔ اختلاف کے انواع و اقسام خلاف یا اختلاف کو تین قسموں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے: ۱۔ اختلافِ مذموم ۲۔ اختلافِ ممدوح ۳۔ اختلاف جائز اختلافِ مذموم: اختلافِ مذموم کی بہت سی صورتیں ہیں جن میں سے بعض بعض سے زیادہ قابل مذمت ہیں ، مثلا: الف:… انسانی دنیا میں مومن اور کافر ہونے کا اختلاف۔ اسی کے بارے میں ارشادِ ربانی ہے: ﴿ھٰذَانِ خَصْمَانِ اخْتَصَمُوْا﴾ (الحج: ۱۹) ’’یعنی یہ دو فریق جو اپنے رب کے بارے میں ایک دوسرے کے مخالف ہیں ۔‘‘ ب:… بدعتیوں اور نفس پرستوں کا اختلاف۔ جیسے خوارج اور ان جیسے لوگوں کااختلاف جنہوں نے مسلمانوں کی جماعت کے خلاف بغاورت کی ، اوران کا خون جائز قرار دینے کی دعوت دی۔ چنانچہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ان جیسے لوگوں کے اجتہاد کا ذکر کیا گیا تو فرمایا کہ: ’’یہ لوگ اجتہاد میں یہود و نصاریٰ سے زیادہ سخت نہیں ہیں جب کہ وہ ضلالت پر ہیں ۔‘‘ ج: … یہ اعتقادِ جازم جس پر تقلید آمادہ کرتی ہے کہ مخالف کا مذہب قطعاً باطل ہے۔ یہاں تک کہ اس کی بنیاد پر ایک دوسرے کے پیچھے نماز میں نہیں ہونے لگتیں ، حالانکہ اختلاف
Flag Counter