Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد3)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2012

اسلام کا عام فہم تعارف اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ اسلام ہی اللہ تعالی کا دین ِ برحق ہے 2۔ اسلام ہی تمام انبیائے کرام علیہم السلام کا دین تھا 3۔ اسلام کسے کہتے ہیں ؟ 4۔ اسلام کی بعض خصوصیات 5۔ اسلام کی اہم تعلیمات پہلا خطبہ محترم حضرات ! اللہ تعالی کابے انتہاء شکر ہے کہ اس نے ہمیں مسلمان بنایا اور دین ِ برحق(دین اسلام)کو قبول کرنے کی توفیق دی۔یہ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے ! کیونکہ دین ِ اسلام ہی اللہ تعالی کا دین ِ برحق ہے۔اس کے علاوہ جتنے دین ہیں وہ سب کے سب باطل ہیں اور جو لوگ دین اسلام کے علاوہ کسی اور دین کے پیروکار ہیں وہ یقینا دنیا میں بھی خسارے میں ہیں اور آخرت میں بھی وہ یقینا خسارہ ہی پائیں گے اور انھیں اللہ تعالی کی ناراضگی اور اس کے عذاب کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم اسی دین ِ برحق(یعنی اسلام)کے بارے میں گفتگو کریں گے۔اسلام کی حقانیت کو واضح کرتے ہوئے اس کا حقیقی مفہوم بیان کریں گے۔اس کی بعض خصوصیات کی طرف اشارہ کریں گے اور اسلام کی اہم تعلیمات اور احکام وآداب پر روشنی ڈالیں گے۔ان شاء اللہ تعالی 1۔ اللہ تعالی کے نزدیک سچا اور برحق دین ’ اسلام ‘ ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:﴿اِنَّ الدِّیْنَ عِنْدَ اللّٰہِ الْاِسْلَام﴾
x
صفحہعنوان
13اسلام کا عام فہم تعارف
37اسلام دین ِ رحمت ہے(۱)
54اسلام دین ِ رحمت ہے(۲)
71شروط لا إلہ إلا اللّٰہ
96عبادت… مفہوم اور ثمرات
114کتاب وسنت کی اتباع کیوں ضروری ہے ؟
135گناہوں کے خطرناک نتائج
149دعا اور اس کے آداب
174مسجد کے آداب
195ایمان کے فضائل اور ارکان
215تکملہ ارکان ایمان [ ۱]
231تکملہ ارکان ایمان [ ۲]
251انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل انسان
280جہنم سے آزادی کے اسباب
295امن وامان کی اہمیت اور اس کے اسباب
311خود کشی… ایک سنگین جرم
324رزق حلال ہی آخر کیوں ؟
343اپنے دشمن کو پہچانئے !
364’نفاق‘ اور منافق کی نشانیاں
384طلاق کے اسباب اور اس کا حل
406سنگدلی اور نرم دلی:اسباب وعلاج
425نماز میں نمازیوں کی اخطاء
448حدیث( لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ )کی تشریح
464آلاتِ موسیقی اور گانا بجانا… ایک بہت بڑی لعنت !
484خرید وفروخت کے آداب واحکام
Flag Counter