Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد3)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2012

149
دعا اور اس کے آداب اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ دعاکی اہمیت 2۔ دعا کے آداب 3۔ قبولیت ِ دعا کے اسباب 4۔ اوقاتِ قبولیت 5۔ عدم قبولیت کے اسباب پہلا خطبہ محترم حضرات ! ہم سب اللہ تعالی کے محتاج ہیں اور وہ ہم میں سے کسی کا محتاج نہیں۔اللہ تعالی فرماتے ہیں:﴿ یٰٓاَیُّھَا النَّاسُ اَنْتُمُ الْفُقَرآئُ اِلَی اللّٰہِ وَاللّٰہُ ھُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ﴾ ’’ اے لوگو ! تم اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی بے نیاز اور خوبیوں والا ہے۔‘‘[1] اور اللہ تعالی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کے بندے بس اسی سے امیدیں وابستہ کریں اور اسی کے سامنے ہاتھ پھیلائیں۔ اپنی تمام تر ضرورتوں کا سوال اسی سے کریں اور اپنی ہر مشکل اور ہر پریشانی میں اسی کو پکاریں اور اسی سے مدد طلب کریں۔اسی کے سامنے عاجزی وانکساری کا اظہار کریں ، اپنے گناہوں پر اس سے معافی مانگیں ، اس سے اس کی رحمت کی التجا کریں اور اس کے عذاب سے پناہ طلب کریں۔بندوں کے اسی طرزِ عمل کو ’ دعا ‘ کہتے ہیں۔ آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم دعا کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔سب سے پہلے دعا کی اہمیت وضرورت پر روشنی ڈالیں گے۔پھر دعا کے آداب ، اور اس کے بعد قبولیتِ دعا کے اسباب و اوقات پر بات کریں گے۔بعد ازاں ان اسباب کا بھی تذکرہ کریں گے جن کی بناء پر دعا قبول نہیں کی جاتی۔ دعا کی اہمیت 1۔ دعا سب سے افضل عبادت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:(أَفْضَلُ الْعِبَادَۃِ الدُّعَائُ)’’ سب سے افضل عبادت دعا ہے۔‘‘[2]
x
صفحہعنوان
13اسلام کا عام فہم تعارف
37اسلام دین ِ رحمت ہے(۱)
54اسلام دین ِ رحمت ہے(۲)
71شروط لا إلہ إلا اللّٰہ
96عبادت… مفہوم اور ثمرات
114کتاب وسنت کی اتباع کیوں ضروری ہے ؟
135گناہوں کے خطرناک نتائج
149دعا اور اس کے آداب
174مسجد کے آداب
195ایمان کے فضائل اور ارکان
215تکملہ ارکان ایمان [ ۱]
231تکملہ ارکان ایمان [ ۲]
251انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل انسان
280جہنم سے آزادی کے اسباب
295امن وامان کی اہمیت اور اس کے اسباب
311خود کشی… ایک سنگین جرم
324رزق حلال ہی آخر کیوں ؟
343اپنے دشمن کو پہچانئے !
364’نفاق‘ اور منافق کی نشانیاں
384طلاق کے اسباب اور اس کا حل
406سنگدلی اور نرم دلی:اسباب وعلاج
425نماز میں نمازیوں کی اخطاء
448حدیث( لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ )کی تشریح
464آلاتِ موسیقی اور گانا بجانا… ایک بہت بڑی لعنت !
484خرید وفروخت کے آداب واحکام
Flag Counter