Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد3)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2012

شروط لا إلہ إلا اللّٰہ اہم عناصر خطبہ: 1۔ لا إلہ إلا اللّٰہ کے فضائل 2۔لا إلہ إلا اللّٰہ کا معنی 3۔لا إلہ إلا اللّٰہ کی شروط معزز سامعین ! لاَ إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ وہ عظیم کلمہ ہے کہ ٭جس کی خاطر مخلوق کو پیدا کیا گیا ، انبیاء ورسل علیہم السلام کو مبعوث کیا گیا اور کتابوں کو نازل کیا گیا… ٭اسی کلمہ کی بناء پر لوگ دو قسموں میں تقسیم ہوئے۔اس کے ماننے والے خوش نصیب مومنین ،جن کیلئے اللہ تعالی نے جَنَّات تیار کر رکھی ہیں۔اور اس سے انکار کرنے والے بدنصیب کفار ، جن کیلئے اللہ تعالی نے جہنم کا عذاب تیار کر رکھا ہے۔ ٭اسی کلمہ کی وجہ سے روزِ قیامت ترازو نصب کئے جائیں گے اور لوگوں میں نامۂ اعمال تقسیم کئے جائیں گے ٭ یہی کلمہ(العروۃ الوثقی)یعنی ’’مضبوط کڑا ‘‘ اور ’’ پائیدار سہارا ‘‘ ہے۔ ٭ یہی کلمہ جنت کے حصول اور جہنم سے نجات کا راستہ ہے۔ ٭یہی کلمہ اُس گھر کی چابی ہے کہ جس میں سعادتمندی کے سوا کچھ نہیں ہو گا۔ ٭یہی کلمہ دین کی جڑ اور اس کی اصل ہے۔اور اس کا سب سے بڑا رکن ہے۔ آج کے خطبۂ جمعہ میں ہم ان شاء اللہ تعالی اسی عظیم کلمہ کے فضائل اور اس پر ایمان لانے کی شرائط کو تفصیل سے بیان کریں گے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس کلمہ کو سمجھنے اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی توفیق دے۔آمین کتاب وسنت میں کلمۂ طیبہ کے فضائل برادران اسلام ! کتاب وسنت میں اس کلمۂ طیبہ کے عظیم فضائل ذکر کئے گئے ہیں۔لیجئے سب سے پہلے وہ فضائل
x
صفحہعنوان
13اسلام کا عام فہم تعارف
37اسلام دین ِ رحمت ہے(۱)
54اسلام دین ِ رحمت ہے(۲)
71شروط لا إلہ إلا اللّٰہ
96عبادت… مفہوم اور ثمرات
114کتاب وسنت کی اتباع کیوں ضروری ہے ؟
135گناہوں کے خطرناک نتائج
149دعا اور اس کے آداب
174مسجد کے آداب
195ایمان کے فضائل اور ارکان
215تکملہ ارکان ایمان [ ۱]
231تکملہ ارکان ایمان [ ۲]
251انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل انسان
280جہنم سے آزادی کے اسباب
295امن وامان کی اہمیت اور اس کے اسباب
311خود کشی… ایک سنگین جرم
324رزق حلال ہی آخر کیوں ؟
343اپنے دشمن کو پہچانئے !
364’نفاق‘ اور منافق کی نشانیاں
384طلاق کے اسباب اور اس کا حل
406سنگدلی اور نرم دلی:اسباب وعلاج
425نماز میں نمازیوں کی اخطاء
448حدیث( لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ )کی تشریح
464آلاتِ موسیقی اور گانا بجانا… ایک بہت بڑی لعنت !
484خرید وفروخت کے آداب واحکام
Flag Counter