Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد3)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2012

384
طلاق کے اسباب اور اس کا حل اہم عناصرِ خطبہ: 1۔ اسلام میں نکاح کی اہمیت 2۔ نیک بیوی بہت بڑی نعمت 3۔ نکاح ایک پختہ عہد 4۔ طلاق کے اسباب اور ان کا حل 5۔ اسلام کا قانونِ طلاق پہلا خطبہ محترم حضرات ! فطری طور پر مرد وعورت ایک دوسرے کو چاہتے ہیں۔اور دونوں کی بعض فطری خواہشات بھی ہیں جنھیں پورا کرنے کیلئے وہ ایک دوسرے کے ضرورتمند ہوتے ہیں۔تاہم انھیں یہ آزادی نہیں دی گئی کہ وہ جیسے چاہیں ،جہاں چاہیں اور جب چاہیں اِپنی خواہش کی تکمیل کر لیں۔بلکہ اس کیلئے اسلامی شریعت میں ایک متعین طریقۂ کار بتایا گیا ہے جسے نکاح کہا جاتا ہے۔ ’نکاح ‘ کے ذریعے ان دونوں کے درمیان ایک مقدس رشتہ قائم ہو جاتا ہے۔’ نکاح ‘ کے ذریعے وہ ایک دوسرے کے رفیقِ حیات بن جاتے ہیں۔’نکاح ‘ کے ذریعے ان کے مابین پاکیزہ محبت اور حقیقی الفت پر مبنی ایک عظیم رشتہ معرضِ وجود میں آجاتا ہے۔اس کے ساتھ ہی ان کی ازدواجی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔اور پھر وہ مفادات سے بالا تر ہوکر ایک دوسرے کے دکھ درد کے ساتھی بن جاتے ہیں۔ان میں سے ایک کی خوشی دوسرے کی خوشی اور ایک کی تکلیف دوسرے کی تکلیف ہوتی ہے۔وہ ایک دوسرے کے ہمدرد وغم گساربن کر باہم مل کر زندگی کی گاڑی کو کھینچتے رہتے ہیں۔مرد اپنی جدوجہد کے ذریعے پیسہ کما کراپنی ، اپنی شریک حیات اور اپنے بچوں کی ضرورتوں کا کفیل ہوتا ہے۔اور بیوی گھریلو امور کی ذمہ دار ، اپنے خاوند کی خدمت گذار اور اسے سکون فراہم کرنے اور بچوں کی پرورش کرنے جیسے اہم فرائض سے عہدہ برآ ہوتی ہے۔ بیوی اپنے خاوند کے سکون کا باعث بنتی ہے اور ان دونوں کے درمیان جس طرح محبت ہوتی ہے اسے اللہ تعالی نے اپنی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی کے طور پر ذکر کیا ہے۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں:﴿وَ مِنْ اٰیٰتِہٖٓ اَنْ خَلَقَ لَکُمْ مِّنْ اَنْفُسِکُمْ اَزْوَاجًا لِّتَسْکُنُوْٓا اِلَیْھَا وَ جَعَلَ بَیْنَکُمْ
x
صفحہعنوان
13اسلام کا عام فہم تعارف
37اسلام دین ِ رحمت ہے(۱)
54اسلام دین ِ رحمت ہے(۲)
71شروط لا إلہ إلا اللّٰہ
96عبادت… مفہوم اور ثمرات
114کتاب وسنت کی اتباع کیوں ضروری ہے ؟
135گناہوں کے خطرناک نتائج
149دعا اور اس کے آداب
174مسجد کے آداب
195ایمان کے فضائل اور ارکان
215تکملہ ارکان ایمان [ ۱]
231تکملہ ارکان ایمان [ ۲]
251انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد سب سے افضل انسان
280جہنم سے آزادی کے اسباب
295امن وامان کی اہمیت اور اس کے اسباب
311خود کشی… ایک سنگین جرم
324رزق حلال ہی آخر کیوں ؟
343اپنے دشمن کو پہچانئے !
364’نفاق‘ اور منافق کی نشانیاں
384طلاق کے اسباب اور اس کا حل
406سنگدلی اور نرم دلی:اسباب وعلاج
425نماز میں نمازیوں کی اخطاء
448حدیث( لَا ضَرَرَ وَلَا ضِرَارَ )کی تشریح
464آلاتِ موسیقی اور گانا بجانا… ایک بہت بڑی لعنت !
484خرید وفروخت کے آداب واحکام
Flag Counter