Maktaba Wahhabi

منہج ابن تیمیہ

مؤلف: سعد بن موسی الموسی

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی

ہم میں سے ہر ایک آدمی کے حصہ میں بارہ اونٹ آئے اور ہمیں ایک ایک اونٹ زیادہ بھی دیا گیا۔ ‘‘[1] اورحضرت ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہماکے مقام و مرتبہ حتی کے کفار کے ہاں ان کی اہمیت پر اس صحیح حدیث سے استدلال کیا ہے ‘چنانچہ آپ ۴/۴۵۶ پر فرماتے ہیں : ’’صحیحین میں یہ ثابت ہے کہ غزوہ احد کے موقع پر جب اکثر مسلمان میدان سے نکل گئے تو ابو سفیان جو کہ مشرکین کے لشکر کا سردار تھا ‘ اس نے ایک بلند جگہ پر چڑھ کر پکارا: اے مسلمانو!کیا محمد زندہ ہیں ؟ ۔ کیا محمد زندہ ہیں ؟ کیا محمد زندہ ہیں ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ خاموش رہو؛ جواب نہ دو۔‘‘ پھر کہنے لگا :اچھا ابوقحافہ کے بیٹے ابوبکر رضی اللہ عنہ زندہ ہیں ؟ ابوقحافہ کے بیٹے ابوبکر رضی اللہ عنہ زندہ ہیں ؟۔ابوقحافہ کے بیٹے ابوبکر رضی اللہ عنہ زندہ ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’چپ رہو جواب مت دو۔‘‘ پھر کہا :’’اچھا خطاب کے بیٹے عمر رضی اللہ عنہ زندہ ہیں ؟ ’’اچھا خطاب کے بیٹے عمر رضی اللہ عنہ زندہ ہیں ؟۔’’اچھا خطاب کے بیٹے عمر رضی اللہ عنہ زندہ ہیں ؟ پھر کہنے لگا کہ معلوم ہوتا ہے کہ سب مارے گئے اگر زندہ ہوتے تو جواب دیتے ۔یہ سن کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ضبط نہ ہو سکا اور کہنے لگے: او دشمن خدا!
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا تعارف
13تاریخی بحث و تحقیق سے متعلق مقدمہ
15اولاً:.... میزان کا تعین جس کی طرف وزن کے لیے رجوع کیا جائے
19ثانیاً: کتب سنت میں وارد صحیح روایات پر اعتماد
25ثالثاً : تاریخی واقعات سے فقہی و عقدی استدلال
36رابعاً: مصدر کے بیان میں منہج
38خامساً: تاریخی روایات کی سند ومتن پر تنقید
62سادساً: زمانی و مکانی ضابطہ کا استعمال
72سابعاً: علوم شریعت کا مکمل احاطہ
75ثامناً: کتب تاریخ پر وسعت اطلاع
76تاسعاً: علمی امانت
78عاشراً: زمانہ کے لحاظ سے واقعات میں تقابل
82حادی عشر: لغت سے استفادہ
86ثانی عشر: بعض کتب پر نقد
97ثالث عشر سیرت و تاریخ کی کتب سے اہم نتائج
100المصادر والمراجع
Flag Counter