Maktaba Wahhabi

منہج ابن تیمیہ

مؤلف: سعد بن موسی الموسی

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی

مقدمہ الحمد للّٰہ رب العالمین و الصلاۃ والسلام علی محمد و آلہ وصحبہ أجمعین : اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا شمار بہت بڑے ائمہ اور وسیع الاطلاع حفاظ میں ہوتا ہے۔علم کی ہر قسم میں آپ نے خوب شراکت کی ہے۔آپ فقہ و حدیث اور عقائد میں امام ہونے کے ساتھ ساتھ ائمہ مجتہدین میں شمار ہوتے ہیں ۔پس یہ کوئی اچھوتی بات نہیں ہے کہ تاریخ میں کئی مسائل کے حل کے لیے آپ کے کچھ افکار و نظریات ہوں ۔ ایسے مسائل کے حل کے لیے تاریخی روایات پر نقد و جرح اور نفی و اثبات میں آپ کا طریقہ کار سب سے جداگانہ ہے۔ ان چند اوراق میں آپ کی ایک کتاب کے صفحات کی سیر کی جائی گی ایسی کتاب کاتب کے اجتہاد کے لحاظ سے مؤرخ کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔ اس تحقیقی کتابچہ میں آپ کی صرف ایک ہی کتاب ’’ مجموع الفتاوی ‘‘ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ یہ فتاوی علامہ عبدالرحمن بن محمد بن قاسم اور ان کے بیٹے نے مل کر جمع کیا ہے۔ اس سے پہلے تاریخ میں شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے منہج کے متعلق کئی
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا تعارف
13تاریخی بحث و تحقیق سے متعلق مقدمہ
15اولاً:.... میزان کا تعین جس کی طرف وزن کے لیے رجوع کیا جائے
19ثانیاً: کتب سنت میں وارد صحیح روایات پر اعتماد
25ثالثاً : تاریخی واقعات سے فقہی و عقدی استدلال
36رابعاً: مصدر کے بیان میں منہج
38خامساً: تاریخی روایات کی سند ومتن پر تنقید
62سادساً: زمانی و مکانی ضابطہ کا استعمال
72سابعاً: علوم شریعت کا مکمل احاطہ
75ثامناً: کتب تاریخ پر وسعت اطلاع
76تاسعاً: علمی امانت
78عاشراً: زمانہ کے لحاظ سے واقعات میں تقابل
82حادی عشر: لغت سے استفادہ
86ثانی عشر: بعض کتب پر نقد
97ثالث عشر سیرت و تاریخ کی کتب سے اہم نتائج
100المصادر والمراجع
Flag Counter