Maktaba Wahhabi

منہج ابن تیمیہ

مؤلف: سعد بن موسی الموسی

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی

ثالثاً : تاریخی واقعات سے فقہی و عقدی استدلال آپ سیرت کا کوئی واقعہ پیش کرتے ہوئے اس سے فقہ اور عقیدہ کے مسائل پر استدلال کرتے ہیں ۔ یا یوں کہنا بھی ممکن ہے کہ جب آپ عقیدہ یا فقہ کے کسی مسئلہ پر گفتگو کرتے ہیں تو اس پر سیرت نبی سے دلیل پیش کرتے ہیں ۔ مثلاً: توسل اور طلب شفاعت کا عقیدہ ؛ کہ میت سے ایسا کرنا جائز نہیں ۔ آپ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے فعل سے استدلال کیا ہے؛ جب آپ نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے دعاء کروائی۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب قحط پھیل گیا تھا۔ چنانچہ آپ ( ۱/۳۱۴پر) فرماتے ہیں : ’’ جب شام میں خشک سالی تھی تو حضرت معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہمانے بھی ایسے ہی کیا تھا۔ آپ نے حضرت یزید بن أسود الجرشی سے بارش کے لیے دعاء کرنے کو کہا تھا؛ اور ساتھ ہی یہ دعا کی تھی:’’اے اللہ ! ہم تیری بارگاہ میں اپنے بہترین لوگوں کا وسیلہ پیش کرتے ہیں ؛ یا ان کی سفارش پیش کرتے ہیں۔‘‘ اور پھر کہا: ’’ اے یزید! اپنے ہاتھ اٹھا کر دعاء کرو۔‘‘ آپ نے ہاتھ اٹھا کر دعاء فرمائی اور لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ دعاء کی یہاں تک کہ لوگ بارش سے سیراب ہوگئے۔‘‘ [1]
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا تعارف
13تاریخی بحث و تحقیق سے متعلق مقدمہ
15اولاً:.... میزان کا تعین جس کی طرف وزن کے لیے رجوع کیا جائے
19ثانیاً: کتب سنت میں وارد صحیح روایات پر اعتماد
25ثالثاً : تاریخی واقعات سے فقہی و عقدی استدلال
36رابعاً: مصدر کے بیان میں منہج
38خامساً: تاریخی روایات کی سند ومتن پر تنقید
62سادساً: زمانی و مکانی ضابطہ کا استعمال
72سابعاً: علوم شریعت کا مکمل احاطہ
75ثامناً: کتب تاریخ پر وسعت اطلاع
76تاسعاً: علمی امانت
78عاشراً: زمانہ کے لحاظ سے واقعات میں تقابل
82حادی عشر: لغت سے استفادہ
86ثانی عشر: بعض کتب پر نقد
97ثالث عشر سیرت و تاریخ کی کتب سے اہم نتائج
100المصادر والمراجع
Flag Counter