Maktaba Wahhabi

منہج ابن تیمیہ

مؤلف: سعد بن موسی الموسی

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی

یہی وجہ ہے کہ علماء کرام نے فرمایا ہے: ’’ مستحب یہ ہے کہ اہل دین اور نیک و کار لوگوں سے بارش کے لیے دعاء کروائی جائے۔اور اگر یہ لوگ اہل بیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں سے ہوں تو بہت بہترہے۔ ‘‘[1] جب آپ ان لوگوں پر رد کرتے ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں باجماعت نماز اور نماز جمعہ ترک کر تے ہوئے غاروں اور پہاڑوں میں روپوشی اختیار کرنا جائز ہے ؛ اور اس بارے میں اہل کی کتب میں وارد بعض روایات سے استدلال کرتے ہیں ؛ تو ان پر رد کرتے ہوئے(۱۸/۱۰۔۱۱ پر) فرماتے ہیں : ’’ وہ کتابیں جن میں اس طرح کی روایات ہیں ؛ ان میں سے بعض تفسیر کی کتابیں ہیں ؛اور سیرت ومغازی کی کتابیں بھی ہیں ؛اور کتب احادیث بھی۔یہ امور نبوت کے بعد خاص ہیں ۔ اگرچہ ان میں سے بعض امور نبوت سے پہلے بھی پیش آئے ہیں ؛ لیکن ان کا ذکر اس لیے نہیں کیا جاتا کہ ان سے استدلال کیا جائے؛ یاایسا کرنا مشروع ہے ۔ بلکہ تمام مسلمانوں کا اجماع ہے کہ جس چیز پر ایمان لانا اور اس کے مطابق عمل کرنا مسلمان پر فرض ہے وہ ایسے امورہیں جو نبوت کے بعد کے ہیں ۔‘‘
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا تعارف
13تاریخی بحث و تحقیق سے متعلق مقدمہ
15اولاً:.... میزان کا تعین جس کی طرف وزن کے لیے رجوع کیا جائے
19ثانیاً: کتب سنت میں وارد صحیح روایات پر اعتماد
25ثالثاً : تاریخی واقعات سے فقہی و عقدی استدلال
36رابعاً: مصدر کے بیان میں منہج
38خامساً: تاریخی روایات کی سند ومتن پر تنقید
62سادساً: زمانی و مکانی ضابطہ کا استعمال
72سابعاً: علوم شریعت کا مکمل احاطہ
75ثامناً: کتب تاریخ پر وسعت اطلاع
76تاسعاً: علمی امانت
78عاشراً: زمانہ کے لحاظ سے واقعات میں تقابل
82حادی عشر: لغت سے استفادہ
86ثانی عشر: بعض کتب پر نقد
97ثالث عشر سیرت و تاریخ کی کتب سے اہم نتائج
100المصادر والمراجع
Flag Counter