Maktaba Wahhabi

منہج ابن تیمیہ

مؤلف: سعد بن موسی الموسی

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی

جب آپ فقہی مسائل کے متعلق گفتگو کرتے ہیں تو اس متعین مسئلہ کے اثبات یا نفی میں سیرت نبوی سے دلیل پیش کرتے ہیں ۔ مثلاً: آپ اموال غنیمت اور ان کی تقسیم کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے (۲۹/۳۱۶ پر) فرماتے ہیں : ’’ سنت طریقہ یہ ہے کہ تمام مال جمع کیا جائے پھر اس میں سے خمس (پانچواں حصہ )نکال کر باقی مال غنیمت حاصل کرنے والے مجاہدین میں عدل و انصاف کیساتھ تقسیم کردیا جائے۔ لیکن کیا امام وقت کے لیے جائز ہے کہ وہ باقی چار حصوں میں سے کسی ایک کو کچھ زیادہ دے ؟ ۔اس بارے میں دو قول ہیں ۔ سرحدی علماء؛امام ابو حنیفہ اور أحمد بن حنبل ؛اور علماء اہل الحدیث رحمہم اللہ کا مذہب یہ ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے جیسا کہ سنت میں وارد ہوا ہے[1]کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شروع میں خمس کے چوتھائی حصہ میں سے زیادہ انعام و اکرام دیا؛ اور واپسی پر خمس کے تیسرے حصہ سے دیا۔‘‘ جب سعید بن مسیب؛ امام مالک اورحضرت امام شافعی رحمہم اللہ فرماتے ہیں : ’’ ایسا کرنا جائز نہیں ۔بلکہ امام مالک کے نزدیک خمس میں سے انعام و اکرام دینا جائز ہے جب کہ امام شافعی کے نزدیک ایسا کرنا جائز نہیں
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا تعارف
13تاریخی بحث و تحقیق سے متعلق مقدمہ
15اولاً:.... میزان کا تعین جس کی طرف وزن کے لیے رجوع کیا جائے
19ثانیاً: کتب سنت میں وارد صحیح روایات پر اعتماد
25ثالثاً : تاریخی واقعات سے فقہی و عقدی استدلال
36رابعاً: مصدر کے بیان میں منہج
38خامساً: تاریخی روایات کی سند ومتن پر تنقید
62سادساً: زمانی و مکانی ضابطہ کا استعمال
72سابعاً: علوم شریعت کا مکمل احاطہ
75ثامناً: کتب تاریخ پر وسعت اطلاع
76تاسعاً: علمی امانت
78عاشراً: زمانہ کے لحاظ سے واقعات میں تقابل
82حادی عشر: لغت سے استفادہ
86ثانی عشر: بعض کتب پر نقد
97ثالث عشر سیرت و تاریخ کی کتب سے اہم نتائج
100المصادر والمراجع
Flag Counter