Maktaba Wahhabi

منہج ابن تیمیہ

مؤلف: سعد بن موسی الموسی

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی

ایسے ہی آپ نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کی تاریخ سے نماز میں کلام کی حرمت پر استدلال کیا ہے؛ جس کی تفصیل ۲۱/۱۴۸ پر ہے۔ نیز آپ یہ بھی فرماتے ہیں تکبر بالکل حرام ہے ؛ سوائے اس حالت کے جسے شریعت مطہرہ نے مستثنیٰ رکھا ہے۔ چنانچہ ۲۸/۲۷ پر آپ فرماتے ہیں : ’’ کتب سنن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا گیا ہے کہ آپ نے فرمایا:’’غرور اور تکبر بھی دو طرح کا ہے ایک پسندیدہ اور دوسرا ناپسندیدہ۔ پسندیدہ غرور وہ ہے جو آدمی کافروں کے مقابلہ میں جہاد کے موقعہ پر کرے اور صدقہ دیتے وقت (یعنی بخوشی ادا کرے) اور جو ناپسندیدہ ہے وہ یہ ہے کہ آدمی غرور کرے ظلم وتعدی میں اور فخر کرے نسب میں ۔‘‘[1] غزوہ احد کے موقع پر حضرت ابو دجانہ انصاری رضی اللہ عنہ صفوں کے درمیان تکبر سے چل رہے تھے؛ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھ کر فرمایا: ’’یہ ایسی چال ہے جو اللہ تعالیٰ کو نا پسند ہے مگر ایسے موقع پر نہیں ۔‘‘[2] ایسے ہی آپ نے مزارعت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسے علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق جائز کہا ہے۔چنانچہ آپ ۲۸/۸۲پر فرماتے ہیں :
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا تعارف
13تاریخی بحث و تحقیق سے متعلق مقدمہ
15اولاً:.... میزان کا تعین جس کی طرف وزن کے لیے رجوع کیا جائے
19ثانیاً: کتب سنت میں وارد صحیح روایات پر اعتماد
25ثالثاً : تاریخی واقعات سے فقہی و عقدی استدلال
36رابعاً: مصدر کے بیان میں منہج
38خامساً: تاریخی روایات کی سند ومتن پر تنقید
62سادساً: زمانی و مکانی ضابطہ کا استعمال
72سابعاً: علوم شریعت کا مکمل احاطہ
75ثامناً: کتب تاریخ پر وسعت اطلاع
76تاسعاً: علمی امانت
78عاشراً: زمانہ کے لحاظ سے واقعات میں تقابل
82حادی عشر: لغت سے استفادہ
86ثانی عشر: بعض کتب پر نقد
97ثالث عشر سیرت و تاریخ کی کتب سے اہم نتائج
100المصادر والمراجع
Flag Counter