Maktaba Wahhabi

منہج ابن تیمیہ

مؤلف: سعد بن موسی الموسی

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی

ایک پوری کتاب کے متعلق یہ حکم لگایا ہے:(۱۸/۳۵۴): ’’ رہا جو کچھ ’’تنقلات الانوار ‘‘ اور اس کی مانند دوسری کتابوں میں احادیث جمع کی گئی ہیں ؛ ان کے بارے میں حدیث و مغازی کا معمولی طالب علم بھی جانتا ہے کہ یہ تمام روایت جھوٹ پر مبنی ہیں ۔‘‘ ایسے ہی آپ نے بہت ساری کتابوں کو یکجا ذکر کرکے ان کی تصدیق و تائیدکی ہے ۔ چنانچہ (۲۷/۴۷۹)پر لکھا ہے: ’’ محدثین مصنفین میں سے : جیساکہ امام بغوی؛ اور ابن ابی دنیااور ان جیسے دیگر محدثین اہل قلم ‘ اور تمام علوم کے نقل کرنے والے اہل علم میں سے اس بات کے سب سے زیادہ جاننے والے اور اس کے نقل کرنے والے ہیں ؛ اہل علم کا اس میں کوئی اختلاف نہیں ۔ کیونکہ جو کچھ وہ نقل کرتے ہیں اسے سند کے ساتھ ثقہ راویوں سے نقل کرتے ہیں ؛ اور ارسال صرف اس روایت میں کرتے ہیں جوکہ صحت کے قریب تر ہو۔ بخلاف مؤرخین کے؛ اس لیے کہ ان کی اسناد اکثر کذاب اور مجہول راویوں سے نقل کردہ ہوتی ہیں ۔ اور جن روایات میں وہ ارسال سے کام لیتے ہیں ان میں اندھیر در اندھیر ہوتا ہے۔ ’’اور قسمیہ بات یہ ہے کہ یہ لوگ جن سے روایات نقل کرتے ہیں یا پھر مرسل روایات بیان کرتے ہیں ؛ وہ سبھی اہل أہوا لوگ ہیں ؛یا پھر
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا تعارف
13تاریخی بحث و تحقیق سے متعلق مقدمہ
15اولاً:.... میزان کا تعین جس کی طرف وزن کے لیے رجوع کیا جائے
19ثانیاً: کتب سنت میں وارد صحیح روایات پر اعتماد
25ثالثاً : تاریخی واقعات سے فقہی و عقدی استدلال
36رابعاً: مصدر کے بیان میں منہج
38خامساً: تاریخی روایات کی سند ومتن پر تنقید
62سادساً: زمانی و مکانی ضابطہ کا استعمال
72سابعاً: علوم شریعت کا مکمل احاطہ
75ثامناً: کتب تاریخ پر وسعت اطلاع
76تاسعاً: علمی امانت
78عاشراً: زمانہ کے لحاظ سے واقعات میں تقابل
82حادی عشر: لغت سے استفادہ
86ثانی عشر: بعض کتب پر نقد
97ثالث عشر سیرت و تاریخ کی کتب سے اہم نتائج
100المصادر والمراجع
Flag Counter