Maktaba Wahhabi

منہج ابن تیمیہ

مؤلف: سعد بن موسی الموسی

ناشر: دار المعرفہ

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی

شیخ المفید کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس نے اپنی کتاب کا نام رکھا ہے’’ الحج إلی زیارۃ المشاہد‘‘(درگاہوں کی زیارت کا حج)۔ اس میں اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے احادیث اور اہل بیت سے روایات بیان کی ہیں ۔ اور درگاہوں کی زیارت اور ان کا حج کرنے کے اتنے فضائل بیان کئے ہیں کہ اتنے فضائل بیت اللہ کے حج کے بیان نہیں کئے۔ اور اس کی اکثر روایات ایسا کھلا ہوا جھوٹ اور واضح بہتان ہیں کہ یہود و نصاری کی کتابوں میں بھی ایسا بہتان اور جھوٹ نہیں ملتا۔‘‘ اور ایسے ہی زھد سے متعلق بعض کتابوں کا ذکر بھی کیا ہے ۔ فرمایا: ’’اس باب میں سب سے بہترین تصنیف ’’الزہد والرقائق ‘‘ ہے۔ اس کے بعد ’’الزہد‘‘ امام عبداللہ بن مبارک کی کتاب ہے؛ مگر اس میں بعض احادیث بہت ہی کمزور ہیں ۔‘‘ ایسے ہی آپ نے صوفیاء کی بعض کتابوں کا ذکر بھی کیا ہے ؛۱۱/۵۸۰ پر آپ نے ان کا تذکر کیا ہے۔ ’’کتاب ’’الطبقات،، ابو عبدالرحمن السلمی کی ؛اور ابو القاسم القشیری کا ’’ الرسالہ‘‘ اور ابن خمیس کی روایات پر ان الفاظ میں تنقید کی ہے: ’’ مثلاً یہ لکھتے ہیں کہ: حسن بصری حضرت علی رضی اللہ عنہ کی صحبت میں
x
صفحہعنوان
5مقدمہ
7شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کا تعارف
13تاریخی بحث و تحقیق سے متعلق مقدمہ
15اولاً:.... میزان کا تعین جس کی طرف وزن کے لیے رجوع کیا جائے
19ثانیاً: کتب سنت میں وارد صحیح روایات پر اعتماد
25ثالثاً : تاریخی واقعات سے فقہی و عقدی استدلال
36رابعاً: مصدر کے بیان میں منہج
38خامساً: تاریخی روایات کی سند ومتن پر تنقید
62سادساً: زمانی و مکانی ضابطہ کا استعمال
72سابعاً: علوم شریعت کا مکمل احاطہ
75ثامناً: کتب تاریخ پر وسعت اطلاع
76تاسعاً: علمی امانت
78عاشراً: زمانہ کے لحاظ سے واقعات میں تقابل
82حادی عشر: لغت سے استفادہ
86ثانی عشر: بعض کتب پر نقد
97ثالث عشر سیرت و تاریخ کی کتب سے اہم نتائج
100المصادر والمراجع
Flag Counter