مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
201
انیسواں مبحث: جنتیو ں اور جہنمیوں کے جسموں کی قامت:۱- جنتیوں کے جسموں کی قامت‘ ان کی عمریں اورطاقت وقوت : ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنتیوں کے وصف کے سلسلہ میں فرمایا:(( أزواجھم الحور العین علی خَلْقِ رجل واحد علی صورۃ أبیھم آدم ستون ذراعاً في السماء))[1]ان کی بیویاں حور عین ہوں گی (وہ سب کے سب) ایک ہی قد و قامت کے‘ اپنے باپ آدم علیہ السلام کی صورت میں ساٹھ ہاتھ لمبے ہوں گے۔