مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
84
۲- جہنم کے دروازے:اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے:﴿ وَإِنَّ جَهَنَّمَ لَمَوْعِدُهُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٤٣﴾ لَهَا سَبْعَةُ أَبْوَابٍ لِّكُلِّ بَابٍ مِّنْهُمْ جُزْءٌ مَّقْسُومٌ ﴾[1]یقینا ان سب کے وعدہ کی جگہ جہنم ہے۔ جس کے سات دروازے ہیں ، ہر دروازہ کے لئے ان کا ایک حصہ بٹا ہوا ہے۔اور جہنمیوں کے لئے جہنم کا دروازہ ان کے وہاں پہنچنے کے بعد کھولا جائے گا، اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:﴿ وَسِيقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَىٰ جَهَنَّمَ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوهَا فُتِحَتْ أَبْوَابُهَا ﴾[2]کافروں کے گروہ کے گروہ جہنم کی طرف ہانکے جائیں گے، جب وہ اس کے پاس پہنچ جائیں گے ، اس کے دروازے ان کے لئے