مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
231
بے شک اللہ تعالیٰ جنت میں نیک بندے کا درجہ بلند فرماتا ہے، تو بندہ کہتا ہے: اے میرے رب! مجھے یہ مرتبہ کیونکر ملا؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: تمہاری اولاد کے تمہارے حق میں استغفار کرنے کی وجہ سے۔اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(( إذا مات الإنسان انقطع عملہ إلا من ثلاثۃ: إلا من صدقۃٍ جاریۃٍ، أو علمٍ ینتفع بہ، أو ولدٍ صالحٍ یدعو لــــہ)) [1]جب انسان مرجاتا ہے تو اس سے اس کے اعمال کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے، سوائے تین چیزوں کے: صدقۂ جاریہ ، یا کوئی علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے، یا نیک اولاد جو اس کے لئے دعاء کرے۔