مترجم: ابو عبد اللہ عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلی مدنی
49
ان کے لئے نعمتوں بھرے باغات ہیں ۔(ط) المقام الامین(امن و سکو ن کی جگہ): اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:﴿ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ ﴾[1]بیشک متقی حضرات امن و سکون کی جگہ میں ہوں گے۔المقام: جائے اقامت کو کہتے ہیں ۔ الامین: ہر طرح کی برائی‘ آفت اور ناپسندیدہ امر سے مامون چیز کو کہتے ہیں ، یعنی وہ امن و سلامتی کی تمام خوبیوں کی جامع ہوگی۔[2](ی) مقعد صدق(راستی اور عزت کی منزل):اللہ عزوجل کا ارشاد ہے:﴿ إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَنَهَرٍ ﴿٥٤﴾ فِي مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍ ﴾[3]